صحیح بخاری (جلد سوم)

Page 497 of 743

صحیح بخاری (جلد سوم) — Page 497

صحيح البخاری جلد ۳ ۴۹۷ ۲۸ - كتاب جزاء الصيد وَإِنَّ عِنْدَنَا فَاضِلَةً فَقَالَ رَسُوْلُ اللهِ يا رسول اللہ! ہم نے گورخر کا شکار کیا ہے اور ہمارے صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَصْحَابِهِ كُلُوا پاس کچھ گوشت بچا ہوا ہے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ساتھیوں سے فرمایا: کھاؤ۔ حالانکہ وہ وَهُمْ مُّحْرِمُوْنَ ۔ بحالت احرام تھے۔ اطرافه ۱۸۲۱، ۱۸۲۳، ١٨۲۴، ٢٥٧٠، ٢٨٥٤، ٢٩١٤ ، ٤١٤٩ ، ٥٤٠٦، ٥٤٠٧، 5490، ٥٤٩١، ٥٤٩٢۔ تشريح : إِذَا رَأَى الْمُحْرِمُونَ صَيْدًا فَضَحِكُوا: عنوان باب سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ احرام والے یہ کا ہنسنا گویا اس غرض سے تھا کہ بے احرام کو اس سے اشارہ کیا گیا ہے کہ جانور کو دیکھے اور اسے شکار کرے؟ مگر ایسا نہیں۔ امام بخاری نے اس غلط فہمی کو دور کیا ہے۔ حضرت ابو قتادہ کی روایت مختلف سندوں اور مختلف الفاظ سے مروی ہے۔ بعض راویوں کے الفاظ سے یہ یہ سمجھا جا سکتا ہے کہ ان کا ہنسنا گویا حضرت ابو قتادہ کو اشارہ کرنا تھا۔ مگر روایت نمبر ۱۸۲۲ کے الفاظ فَجَعَلَ بَعْضُهُمْ يَضْحَكُ إِلَى بَعْضٍ سے ظاہر ہے کہ وہ آپس میں مذاق کر رہے تھے، نہ کہ حضرت ابو قتادہ سے، جن کی توجہ دوسری طرف تھی اور گور خر کا دیکھنا اتفاق کی بات تھی ۔ یہ واقعہ ۶ ھ کا ہے، جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم عمرہ کے لئے نکلے اور مقام حدیبیہ پر ڈیرہ کیا۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تربیت میں صحابہ کرام کا تزکیہ نفس بلند پایہ تھا اور وہ اچھی طرح سمجھتے تھے کہ محرم کو شکار کے لئے اشارہ کرنا بھی جائز نہیں ۔ تقوی کی نازک حدود کا انہیں بخوبی علم تھا اور نیکی بدی جائز و نا جائز کے بارہ میں ان کا حساس یہاں تک ترقی یافتہ تھا کہ غیر محرم کا شکار کھانا بھی مکروہ سمجھتے تھے۔ اس لئے بعض روایتوں کے الفاظ سے جو بہ سے جو پایا جاتا ہے کہ حضرت ابو قتادہ کو اشارہ کیا گیا ہے، درست نہیں ۔ غیقہ بہن اور شقیا جگہوں کے نام ہیں۔ اول الذکر بنی غفار کے علاقہ میں ہے۔ جہاں کنواں تھا جس میں رضوی پہاڑ کا پانی جمع ہوتا ہے اور یہاں سے پانی کا نالہ سمندر میں گرتا ہے۔ جب آپ روحاء میں پہنچے تو آپ کو اطلاع ملی کہ غیقہ کی وادی میں دشمن گھات لگائے آپ کے گزرنے کا انتظار کر رہا ہے تو آپ نے اپنا راستہ تبدیل کیا اور صحابہ میں سے ایک دستہ اس طرف بھیجا۔ حضرت ابو قتادہ بھی اس دستہ میں تھے۔ (فتح الباری جزء ۴۰ صفحه ۳۱- زیر شرح باب (۲) قاحہ وادی سقیا سے ایک میل کے فاصلہ پر ہے اور مدینہ سے تیسری منزل ہے۔ مقاماتِ مذکورہ اس راستے پر واقع ہیں۔ (فتح الباری جزء ۴۰ صفحہ ۳۶- زیر شرح باب (۴) حضرت ابو قتادہ نے احرام اس لئے نہیں باندھا تھا کہ دشمنوں سے مٹھ بھیڑ کا اندیشہ ہے اور بحالت احرام لڑنا حرام ہے۔