صحیح بخاری (جلد سوم) — Page 482
صحيح البخاری جلد ۳ ۴۸۲ ۲۷ - كتاب المحصر دُوْنَ الْبَيْتِ فَنَحَرَ رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى روک بن گئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بُدْنَهُ وَحَلَقَ رَأْسَهُ۔ اونٹ ذبح کئے اور اپنا سر منڈوایا۔ اطرافه : ١٦٣٩، ١٦٤٠، ۱٦٩٣، ۱۷۰۸، ۱۸۰، ۱۸۰۷، ۱۸۰۸، ۱۸۱۰، ۱۸۱۳، ٤١٨٣، ٤١٨٤، ٤١٨٥ تشريح : النَّحْرُ قَبْلَ الْخَلْقِ فِي الْحَصْرِ : بحالت احصار جہاں روک ہو، وہاں احرام کھول دیا جائے 7 جیسا کہ آیت حَتَّى يَبْلُغَ الْهَدَى مَحِلَّهُ (البقرة: ۱۹۷) سے پایا جاتا ہے۔ یہی جمہور کا فتوی ہے ۔ لیکن امام ابو حنیفہ کے نزدیک محل سے مراد جگہ ہے یعنی منی جہاں قربانیاں کی جاتی ہیں ۔ محولہ بالا دونوں روایتوں سے جمہور کی تائید ہوتی ہے۔ (فتح الباری جزء ۲ صفحہ ۱۵ شرح باب ۴ ) (عمدۃ القاری جزء اصفحه ۱۴۸) اس بارہ میں یہ بھی اختلاف ہوا ہے کہ قربانی احرام کھولنے سے پہلے ہو یا بعد حضرت ابن عباس کی روایت نمبر ۱۸۰۹ ابھی گزر چکی ہے۔ اس میں احرام کھولنے سے پہلے حلق یا حجامت کروانے کا ذکر ہے۔ ابن ابی شیبہ نے بحوالہ اعمش ؛ علقمہ کی روایت نقل کی ہے کہ انہوں نے ایسے شخص کے لئے جو ذبح سے پہلے سر منڈوائے۔ فدیہ دینا لازم قرار دیا ہے۔ (مصنف ابن ابی شیبه، كتاب الحج، باب فى رجل أحصر بالحج فبعث بهدي فلم ينحر حتى حل، روایت نمبر ۱۴۰۶۳، جزء ۳۰ صفحه ۲۶۵) یہ روایت امام بخاری کی شرائط کے مطابق نہیں۔ اس تعلق میں دیکھئے باب نمبر ۴۔ بَاب ٤ : مَنْ قَالَ لَيْسَ عَلَى الْمُحْصَرِ بَدَلْ جس نے یہ کہا: حصر پر کوئی بدل لازم نہیں وَقَالَ رَوْحٌ عَنْ شِبْلٍ عَنِ ابْنِ أَبِي اور روح نے کہا: شبل ( بن عباد ) سے مروی ہے۔ نَجِيْحٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ انہوں نے ( عبداللہ ) بن ابی صحیح سے، ابن ابی صحیح نے رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا إِنَّمَا الْبَدَلُ عَلَى مَنْ مجاہد سے ، مجاہد نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نَّقَضَ حَجَّهُ بِالتَّلَذُّذِ فَأَمَّا مَنْ حَبَسَهُ سے روایت کی کہ بدل اس پر لازم آتا ہے جو عُذْرٌ أَوْ غَيْرُ ذَلِكَ فَإِنَّهُ يَحِلُّ وَلَا خواہشات کے لئے اپنا حج توڑ دے۔ مگر وہ جسے کسی يَرْجِعُ وَإِنْ كَانَ مَعَهُ هَدْيِّ وَهُوَ عذر وغیرہ نے روکا ہو تو وہ احرام کھول کر آزاد ہو مُحْصَرٌ نَحَرَهُ إِنْ كَانَ لَا يَسْتَطِيعُ أَنْ جائے اور دوبارہ عمرہ نہ کرے اور اگر اس کے ساتھ يَبْعَثَ بِهِ وَإِنِ اسْتَطَاعَ أَنْ يَبْعَثَ بِهِ لَمْ قربانی کا جانور ہو اور وہ روک دیا جائے تو اسے