صحیح بخاری (جلد سوم)

Page 391 of 743

صحیح بخاری (جلد سوم) — Page 391

صحيح البخاری جلد ۳ ۳۹۱ ٢٥ - كتاب الحج تشريح : يُتَصَدَّقُ بِجُلُودِ الْهَدْي : بعض لوگ کھالوں کی قیمت قصاب کی مزدوری یا جانور کی قیمت میں وضع کر لیتے ہیں۔ یہ جائز نہیں ۔ بعض فقہاء نے جواز کی صورتیں پیدا کی ہیں۔ مثلاً قصاب غریب ہو تو پوری مزدوری کے علاوہ اس کو بطور صدقہ یا ہد یہ کھال دے دینا۔ ( فتح الباری جزء ۳ صفحه ۷۰۲) مگر احتیاط کا پہلو یہی ہے کہ ایسا صدقہ یا ہد یہ ذبح کرنے کی مزدوری سے خلط ملط نہ کیا جائے۔ بعض فقہاء کھال بیچ کر اس کی قیمت صدقہ میں دینا جائز سمجھتے ہیں۔ مگر حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ اس فتوی کے خلاف ہیں ۔ قَالَ مَنْ بَاعَ أَهَابَ اَضْحِيَتَهُ فَلَا أَضْحِيَةٌ لَّهُ ( عمدة القاري جزء اصفحہ ۵۴۵۳) یعنی جس نے اپنی قربانی کی کھال بیچی؛ اس کی کوئی قربانی نہیں۔ بَاب ۱۲۲ : يُتَصَدَّقُ بِجِلَالِ الْبُدْنِ قربانی کے اونٹوں کی جھولیں صدقہ میں دی جائیں ۱۷۱۸ : حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا ۱۷۱۸: ابونعیم نے ہم سے بیان کیا کہ سیف بن ابی سَيْفُ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ قَالَ سَمِعْتُ سلیمان نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے کہا: میں نے مجاہد مُجَاهِدًا يَقُوْلُ حَدَّثَنِي ابْنُ أَبِي لَيْلَی سے سنا۔ وہ کہتے تھے: ابن ابی لیلی نے مجھ سے بیان کیا أَنَّ عَلِيًّا رَضِيَ اللهُ عَنْهُ حَدَّثَهُ قَالَ کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے انہیں بتایا۔ انہوں نے کہا: أَهْدَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ﷺ نے ایک سو اونٹوں کی قربانی کی۔ آپ نے مِائَةَ بَدَنَةٍ فَأَمَرَنِي بِلُحُوْمِهَا فَقَسَمْتُهَا ھے ان کے گوشت کی نسبت فرمایا اور میں نے اسے ثُمَّ أَمَرَنِي بِجِلَالِهَا فَقَسَمْتُهَا ثُمَّ تقسیم کر دیا۔ پھر آپ نے مجھ سے ان کی جھولوں کے لئے فرمایا اور میں نے وہ بھی تقسیم کر دیں۔ پھر ان کی بِجُلُوْدِهَا فَقَسَمْتُهَا ۔ کھالوں سے متعلق فرمایا تو میں نے وہ بھی تقسیم کر دیں۔ اطرافه: ۱۷۰۷، 1716، 1716م، ۱۷۱۷، ۲۲۹۹۔ تشریح : يُتَصَدَّقُ بِجِلَالِ الْبُدْنِ : اس باب کے عنوان اور مندرجہ بالا روایت سے سابقہ باب کے مضمون ren------ کی مزید تائید کی گئی ہے۔ (اس تعلق میں باب نمبر ۱۳ کی تشریح بھی دیکھئے ) اس سے بھی احتیاط کا پہلو واضح ہے۔