صحیح بخاری (جلد دوم)

Page 565 of 796

صحیح بخاری (جلد دوم) — Page 565

صحيح البخاری جلد ۲ ۵۶۵ ١٩ - كتاب التهجد صَلَاةُ النَّوَافِلِ جَمَاعَةً : عنوانِ باب میں جن دور وایتوں کے حوا۔ کے حوالے دئے گئے ہیں ، وہ تشریح نمبر اور خبروں میں گزر چکی ہیں ان روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ نے چاشت اور ۳۸۰ تہجد کے نفل باجماعت پڑھائے ۔ ۱۱۲۹ لذا حضرت ابو ایوب انصاری: حضرت ابوایوب انصاری خالد بن زید ہیں۔ جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہجرت کر کے مدینہ تشریف لائے تو آپ ان کے ہاں مہمان ہوئے تھے۔ حضرت معاویہؓ کے عہد خلافت ۵۰ھ میں جب رومیوں کے ساتھ جنگ ہوئی تو اس میں حضرت ابوایوب انصاری بھی شریک تھے اور یزید سپہ سالار تھا۔ قسطنطنیہ کے محاصرہ میں یہ شہید ہوئے ۔ انہوں نے وصیت کی تھی کہ گھوڑوں کے سموں کے نیچے انہیں دفن کیا جائے اور قبر کا نشان نہ رہے۔ مگر انہیں قسطنطنیہ کی فصیل کے پہلو با پہلو میں دفن کیا گیا ۔ اسی اثناء میں حضرت محمود بن ربیع محمود بن ربیع سے جب انہوں نے یہ روایت سنی تو انہوں نے انکار کیا۔ بعض کا خیال ہے کہ ان کے انکار کی وجہ یہ تھی کہ خالی لا إِلهَ إِلَّا اللہ کا اقرار آگ سے محفوظ نہیں رکھ سکتا، جب تک اعمال صالحہ اس کے ساتھ نہ ہوں یہ ثابت شدہ اسلامی مسئلہ ہے۔ (دیکھئے کتاب الایمان ) مگر يَبْتَغِي بِذَالِكَ وجہ اللہ کا جملہ بتا رہا ہے کہ یہ اقرار توحید کس قسم کا ہے۔ حضرت محمود نے دوبارہ تحقیق اس خیال سے کی ہے کہ شاید وہ بعض الفاظ ضبط نہ کر سکے ہوں ۔ ( فتح الباری جزء ۳ صفحہ ۱۸۰) کسی کے ایمان یا نفاق سے متعلق لوگوں کے سامنے اظہار رائے نامناسب ہے۔ اس ضمن میں دیکھئے تشریح کتاب الایمان، روایت نمبر ۲۷۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس موقع پر ابن ذخشن کی نسبت نکتہ چینی ناپسند فرمائی۔ اس قسم کی نکتہ چینی بجائے اصلاح کے فتنہ و فساد کا موجب ہوتی ہے۔ بَاب ۳۷ : التَّطَوُّعُ فِي الْبَيْتِ گھر میں نفل پڑھنا ۱۱۸۷ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ ۱۱۸۷: عبدالاعلیٰ بن حماد نے ہم سے بیان کیا، حَمَّادٍ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ عَنْ أَيُّوبَ وَعُبَيْدِ (کہا: ) وہیب نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ایوب اور اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عبيد الله بن عمر ) سے، انہوں نے نافع سے، نافع عَنْهُمَا قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى الله نے حضرت (عبداللہ ) بن عمر رضی اللہ عنہما سے عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اجْعَلُوْا فِي بُيُوتِكُمْ مِنْ روایت کی ۔ انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صَلَاتِكُمْ وَلَا تَتَّخِذُوْهَا قُبُوْرًا تَابَعَهُ نے فرمایا: اپنے گھروں میں بھی کچھ نمازیں پڑھا کرو