صحیح بخاری (جلد اوّل) — Page 417
صحيح البخاری جلد ) يَأْمُرُنَا بِهِ أَوْ قَالَتْ فَلَا نَفْعَلُهُ۔ ۴۱۷ ٢ - كتاب الحيض موجودگی میں ہم حائضہ ہوتیں تو آپ ہمیں اس کا حکم نہ فرماتے ۔ یا انہوں نے کہا کہ ہم ایسا نہ کرتیں۔ را کرنے کے بعد تشريح : لَا تَقْضِي الْحَائِضُ الصَّلاةَ: ب بھی اختلاف تا کہ کیا حائضہ ماہوار ایام پورا کرنے۔ چھوڑی ہوئی نماز پڑھے۔ خارجیوں میں سے ایک فرقہ اس کو ضروری قرار دیتا ہے ۔ جمہور اِن - ۔ ان کے خلاف ہیں ۔ امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے پورے جزم کے ساتھ جمہور کے مذہب کی تائید کی ہے۔ حضرت جابر بن عبداللہ اور حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہما دو صحابیوں کا جو حوالہ عنوان باب میں دیا ہے۔ اُن میں سے حضرت ابو سعید کی روایت تو باب ۶ میں گذر چکی ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ایام حیض میں عورت نماز نہیں پڑھتی اور حضرت جابرؓ کا قول کتاب الاحکام (كتاب التمني ، باب قول النبي الله لو استقبلت من أمرى ما استدبرت) میں منقول ہے۔ اس میں یہ الفاظ ہیں: غَيْرَ أَنَّهَا لَا تَطُوفُ وَلَا تُصَلَّى ۔ یعنی حائضہ نہ نماز پڑھے اور نہ طواف کرے۔ ان حوالوں سے ایام حیض میں نماز نہ پڑھنے کی طرف اشارہ کرنا مقصود ہے اور روایت نمبر ۳۲۱ سے ثابت کیا گیا ہے کہ وہ بعد میں بھی اس کو ادا نہ کرے ۔ نیز روایت نمبر ۳۲۰ کے الفاظ دَعِی الصَّلوةَ ( یعنی نماز چھوڑ دو) سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ وہ پھر طہر میں بھی نماز نہ پڑھے۔ أَحَرُورِيَّةٌ أنتِ : حروری خارجیوں کو کہتے تھے۔ حروراء کوفہ سے دومیل کے فاصلہ پر ایک قصبہ ہے۔ اسی مقام پر خارجیوں کے پہلے فرقہ نے حضرت علیؓ کے برخلاف اعلان بغاوت کیا تھا۔ اس لئے ان کو حروری کہا جاتا تھا۔ خارجی لوگ حدیث سے کوئی ایسا مسئلہ نہیں لیتے جس کی تائید قرآن مجید سے نہ ہو۔ ان کے نزدیک قرآن مجید نے بظاہر حائضہ کو نماز سے مستثنیٰ نہیں کیا ، جیسا کہ جنبی کو کیا ہے مگر اس کے بر خلاف اس امر کی تصریح ہے کہ وہ روزہ بعد میں رکھے اور نماز قضاء کرنے کی تصریح نہیں ۔ ( فتح الباری جلد اول صفحہ ۵۴۶-۵۴۷) (عمدۃ القاری جزء سوم صفحه ۳۰۰-۳۰۱) بَاب ۲۱ : النَّوْمُ مَعَ الْحَائِضِ وَهِيَ فِي ثِيَابِهَا حائضہ کے ساتھ سونا جبکہ وہ اپنے کپڑوں میں ہی ہو ۳۲۲: حَدَّثَنَا سَعْدُ بْنُ حَفْصٍ قَالَ ۳۲۲ ہم سے سعد بن حفص نے بیان کیا، کہا: حَدَّثَنَا شَيْبَانُ عَنْ يَحْيَى عَنْ أَبِي شیبان نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے بچی سے بچی نے سَلَمَةَ عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ أَبِي سَلَمَةَ ابوسلمہ سے، ابوسلمہ نے زینب بنت ابی سلمہ سے حَدَّثَتْهُ أَنَّ أُمَّ سَلَمَةَ قَالَتْ حِضْتُ وَأَنَا روایت کی کہ اس نے ان سے بیان کیا کہ حضرت مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ام سلمہ نے کہا: مجھے حیض آیا اور میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم الْخَمِيلَةِ فَانْسَلَلْتُ فَخَرَجْتُ مِنْهَا کے ساتھ چادر میں لیٹی ہوئی تھی تو میں کھسک کر اس