صحیح بخاری (جلد اوّل)

Page 416 of 774

صحیح بخاری (جلد اوّل) — Page 416

صحيح البخاری جلد ) أَدْبَرَتْ فَاغْتَسِلِي وَصَلَّيْ۔اطرافه ٢٢٨، ٣٠٦، ٣٢٥، ٣٣١۔۴۱۶ ٦ - كتاب الحيض جب بند ہو جائے تو نہائے اور نماز پڑھ لے۔شریح: اِقْبَالُ الْمَحِيضِ وَإِدْبَارُهُ : امام بخاری نے یہ باب باندھ کر سابقہ اعتراض کا ایک تیسرا جواب دیا ہے۔نیز ایک اختلافی مسئلہ بھی حل کیا ہے۔ان کے نزدیک اس خیال کی تائید نبی ﷺ کے قول سے نہیں ہوتی کہ حالت طہر کے متعلق یقین حاصل کرنے کے لئے روٹی کا پھایہ رکھ کر دیکھا جائے اور یہ کہ جب تک روئی بالکل بے داغ نہ ہو۔حالت حیض ہی کا حکم قائم رہے گا۔یہ ایک روایت ہے کہ عورتیں حضرت عائشہ کے پاس روٹی کا چھا یہ بھیجا کرتی تھیں اور وہ انہیں منع کرتیں کہ جلدی نہ کرو۔جیسا کہ یہ بھی ایک روایت ہے کہ نبی ﷺ کے زمانہ میں عورتیں ایسا نہیں کیا کرتی تھیں کہ چراغ لے کر طہر کے متعلق یقین حاصل کریں۔دونوں روایتیں موطا امام مالک میں ہیں۔(مؤطا امام مالک کتاب الطهارة۔باب طهر الحائض) امام بخاری نے یہ روایتیں پہلو بہ پہلور رکھ کر نبی ﷺ کا ارشاد پیش کیا ہے جس میں کوئی خاص ہدایت نہیں بلکہ اس کے برخلاف یہ واضح حکم ہے کہ جب حیض بند ہو جائے تو نہائے اور نماز پڑھے۔مذکورہ بالا روایتوں کے مقابل پر نبی ﷺ کا ارشاد پیش کر کے جہاں یہ اختلافی مسئلہ حل کیا ہے وہاں ساتھ ہی حضرت عائشہ کے واقعہ طہر و نسل پر جو ایک اور اعتراض تھا اس کا جواب بھی دیا ہے۔نبی ﷺ کے زمانہ میں عورتیں طہر کی تحقیق میں اس قدر تو ہم سے کام نہ لیتی تھیں کہ موہومہ طہر کے انتظار میں ارکانِ عبادت کے قیمتی اوقات ہی ضائع کر دیتیں۔عنوان میں جو لفظ قصة ہے اس کے معنی روئی یا کپڑے کا ٹکڑا جو اندام نہانی میں رکھا جائے۔باب ۲۰ : لَا تَقْضِي الْحَائِضُ الصَّلَاةَ حائضہ نماز نہ ادا کرے وَقَالَ جَابِرٌ وَأَبُو سَعِيدٍ عَنِ النَّبِيِّ اور حضرت جابر بن عبد اللہ ) اور حضرت ابوسعید نے صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَدَعُ الصَّلَاةَ۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کیا کہ وہ نماز چھوڑ دے۔۳۲۱ : حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيْلَ ۳۲۱ ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا، کہا: ہمام قَالَ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ قَالَ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ قَالَ نے ہمیں بتلایا۔انہوں نے کہا: قتادہ نے ہم سے بیان حَدَّثَتْنِي مُعَاذَةُ أَنَّ امْرَأَةً قَالَتْ لِعَائِشَةَ کیا، کہا: معاذہ نے مجھ سے بیان کیا کہ ایک عورت نے أَتَجْزِيْ إِحْدَانَا صَلَاتُهَا إِذَا طَهُرَتْ حضرت عائشہؓ سے کہا: ہم میں سے کوئی جب پاک ہو تو کیا فَقَالَتْ أَحَرُوْرِيَّةٌ أَنْتِ كُنَّا نَحِيضُ وہ (اپنی چھوڑی ہوئی ) نماز کے عوض نماز پڑھے۔حضرت مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَا عائشہ نے کہا: کیا تو حروریہ ہے؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی