صحیح بخاری (جلد شانز دھم) — Page 471
صحیح البخاری جلد ۱۶ تشریح : ۴۷۱ ۹۳ - كتاب الأحكام بَيْعَةُ الصَّغِيرِ : چھوٹے کا بیعت کرنا۔ علامہ عینی لکھتے ہیں: علامہ عینی بیان کرتے ہیں کہ یہ باب کمسن کی بیعت کے بارے میں ذکر کرنے کے لیے قائم کیا گیا ہے اور امام بخاری نے اپنی عادت کے موافق اس بارے میں واضح حکم بیان نہیں کیا۔ ایک پہلو تو یہ ہے کہ انہوں نے زیر باب حدیث میں بیان کردہ وضاحت پر ہی اکتفاء کیا ہے اور دوسرا پہلو یہ ہے کہ اس کے متعلق (علماء کے) اختلاف کی وجہ سے انہوں نے حتمی حکم ذکر نہیں کیا۔ کیونکہ علماء کی ایک جماعت یہ کہتی ہے کہ بیعت ایسے بالغ لوگوں پر لوگوں پر ہی لازم ہے جن پر اسلام کے احکام کی بجا آوری لازم ہے۔ جبکہ بعض علماء کا یہ کہنا ہے کہ بچوں پر بیعت کرنا اُن کے والدین کے بیعت کرنے سے ہی لازم ٹھہرتا ہے۔ جیسا کہ حضرت عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ زبیر رضی اللہ عنہما نے بیعت کی تھی، حالانکہ وہ رسول اللہ صلی الل وام کی وفات کے وقت آٹھ سال کے تھے۔ (عمدۃ القاری، جزء ۲۴ صفحه ۲۷۴) حضرت عبد اللہ بن ہشام بن عثمان بن عمرو قریشی، یہ قبیلہ قریش میں خاندان بنی تیم سے تعلق رکھتے تھے، ۴ھ میں پیدا ہوئے۔ ان کی والدہ حضرت زینب بنت حمید نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لے گئیں اور عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! میرے اس بچے کی بیعت لے لیجئے۔ بنی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ تو بہت ہی چھوٹا ہے۔ پھر اپنا ہاتھ ان کے سر پر پھیرا اور ان کے لیے خیر و برکت کی دعا فرمائی۔ (اسد الغابہ، عبد اللہ بن ہشام، جزء ۳ صفحہ ۳۰۶) حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ فرماتے ہیں: آنحضرت صلی اللہ علیم کی دعا کی وجہ سے زہرہ بن معبد معبد کو کو ان ان کے دادا حضرت عبد اللہ بن ہشام اس غرض سے منڈی میں لے جاتے تھے کہ دعائے نبوی کی برکت سے ان کی خرید و فروخت میں برکت ہو۔ چنانچہ اس میں برکت ہوتی اور ایک اونٹ کا بوجھ غلہ بچ جاتا۔ حضرت عبداللہ بن عمررؓ اور حضرت عبد اللہ بن زبیر بھی ان کے ساتھ برکت حاصل کرنے کے لئے تجارت میں شریک ہو جاتے تھے۔“ (ترجمه و شرح صحیح بخاری جلد ۴ صفحه ۵۳۴) باب ٤٧ : مَنْ بَايَعَ ثُمَّ اسْتَقَالَ الْبَيْعَةَ جس نے بیعت کی اور پھر بیعت کو فسخ کرانا چاہا ۷۲۱۱: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ ۷۲۱۱: عبد اللہ بن یوسف نے ہم سے بیان کیا أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ کہ مالک نے مجھے بتایا۔ اُنہوں نے محمد بن منکدر الْمُنْكَدِرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ أَنَّ سے ، ابن منکدر نے حضرت جابر بن عبد اللہ سے أَعْرَابِيًّا بَايَعَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ روایت کی کہ ایک بدوی نے رسول اللہ صلی اللہ