صحیح بخاری (جلد شانز دھم) — Page 207
صحیح البخاری جلد ۱۶ ٢٠٧ ٩١ - كتاب التعبير جس پر دین کے معاملہ میں میں اعتماد کیا جا سکے۔ انہوں نے لفظ عمود عمود کی تفسیر دین اور غلبہ بیان کی ہے کی ہے۔ اور خیمہ کے متعلق وہ کہتے ہیں کہ جس نے یہ دیکھا کہ اس کا خیمہ لگایا گیا ہے تو تعبیر ہو گی کہ ) وہ غلبہ پائے گا، یا اگر کسی بادشاہ سے لڑائی ہو گی تو کامیاب ہو گا۔ امام بخاری نے اس باب میں کوئی حدیث بیان نہیں کی۔ لیکن علامہ ابن حجر نے اس باب کی شرح کرتے ہوئے طبرانی، حاکم اور ابن عساکر کی بعض ایسی روایات نقل کی ہیں جن میں خیمے اور ستون خواب میں دیکھنے کا ذکر ہے۔ اس بارہ میں شارحین کا نقطہ نظر یہ ہے کہ جب کسی روایت کی سند امام بخاری کے معیار کے مطابق قابل قبول نہیں ہوتی تو بسا اوقات آپ اس کے متعلق عنوان تو قائم کر دیتے ہیں لیکن سند کی کمزوری کی وجہ سے اس روایت کو اپنی صحیح میں نہیں لاتے۔ (فتح الباری جزء ۱۲ صفحہ ۵۰۳،۵۰۲) بَاب ٢٥ : الْإِسْتَبْرَقُ وَدُخُولُ الْجَنَّةِ فِي الْمَنَامِ خواب میں استبرق دیکھنا اور بہشت میں داخل ہونا ٧٠١٥ : حَدَّثَنَا مُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ ۷۰۱۵: معلی بن اسد نے ہم سے بیان کیا کہ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعِ وهب بن خالد) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ ایوب سے، ایوب نے نافع سے، نافع نے حضرت رَأَيْتُ فِي الْمَنَامِ كَأَنَّ فِي يَدِي سَرَقَةً ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی۔ اُنہوں نے مِنْ حَرِيرٍ لَا أَهْوِي بِهَا إِلَى مَكَانٍ کہا: میں نے خواب میں دیکھا جیسے میرے ہاتھ فِي الْجَنَّةِ إِلَّا طَارَتْ بِي إِلَيْهِ میں ریشمی کپڑے کا ایک ٹکڑا ہے۔ میں جنت میں جس جگہ بھی جانا چاہتا ہوں وہ مجھے اُڑا کر وہاں پہنچا فَقَصَصْتُهَا عَلَى حَفْصَةَ۔ دیتا ہے۔ یہ خواب میں نے حضرت حفصہ کے سامنے بیان کیا۔ أطرافه: ٤٤٠، ١١٢١، ۱۱٥٦، ۳۷۳۸ ، ۳۷۷۰، ۷۰۲۸، ۷۰۳۰۔ ٧٠١٦: فَقَصَّتْهَا حَفْصَةُ عَلَى ۷۰۱۶: تو حضرت حفصہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ إِنَّ کے سامنے اس کو بیان کیا۔ آپؐ نے فرمایا: تیرا أَخَاكِ رَجُلٌ صَالِحٌ أَوْ قَالَ إِنَّ عَبْدَ بھائی نیک شخص ہے یا فرمایا: عبد اللہ نیک شخص اللهِ رَجُلٌ صَالِحٌ۔ ہے۔ أطرافه: ۱۱۲۲، ۱۱۵۷، ۳۷۳۹، ۳۷۱، ۷۰۲۹، ۷۰۳۱-