صحیح بخاری (جلد شانز دھم) — Page 95
صحيح البخاری جلد ۱۶ ۹۵ ٩٠- كتاب الحيل بالکل نہ رکھے مگر خدا اُس کی نیت اور ارادہ کو جانتا ہے جو صدق اور اخلاص رکھتا ہے۔ خدا تعالیٰ جانتا ہے کہ اس کے دل میں درد ہے اور خدا تعالیٰ اسے ثواب سے زیادہ بھی دیتا ہے کیونکہ درد دل ایک قابل قدر شئے ہے۔ حیلہ جو انسان تاویلوں پر تکیہ کرتے ہیں لیکن خدا تعالیٰ کے نزدیک یہ تکیہ کوئی شئے نہیں۔“ (ملفوظات، جلد ۲ صفحہ ۵۶۴) بَاب : فِي الصَّلَاةِ نماز کے متعلق ٦٩٥٤ : حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ نَصْرٍ ۶۹۵۴: اسحاق بن نصر نے مجھ سے بیان کیا کہ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ هَمَّامٍ عبد الرزاق نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے معمر سے، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ معمر نے ہمام سے ، ہمام نے حضرت ابوہریرہ سے، عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَقْبَلُ اللهُ صَلَاةَ حضرت ابو ہریرہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے أَحَدِكُمْ إِذَا أَحْدَثَ حَتَّى يَتَوَضَّأَ ۔ روایت کی۔ آپؐ نے فرمایا: اللہ تم میں سے کسی کی طرفه ١٣٥ نماز قبول نہیں کرتا جبکہ وہ بے وضو ہو۔ یہاں تک کہ وہ وضو کرلے۔ تشريح في اله شریح: في الصَّلاةِ: نماز کے متعلق۔ نماز ہی قبولیت کے لائق ٹھہرتی ہے جو اپنی شرائط کے ساتھ ادا قرار کی جائے اور نماز کی شرط اول طہارت اور پاکیزگی ہے جو وضو یا بعض صورتوں میں غسل کو لازم ر دیتی ہے۔ اگر کوئی شخص اس شرط کو کسی حیلہ سے چھوڑ دے مثلاً ٹھنڈے یا مثلاً ٹھنڈے پانی کا عذر ہو یا نفس کوئی اور بہانہ تراش لے جس سے بغیر وضو کے نماز پڑھی جائے تو وہ نماز قبولیت کے درجہ کو نہیں پہنچتی۔ امام بخاری مضامین کے حسن ترتیب سے ماخذ شریعت کی اہمیت کو واضح کرتے ہیں۔ حقوق اللہ میں نماز شریعت کا مغز ہے۔ اسے حیلوں سے ضائع کرنا شریعت کی روح کے منافی ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: جب تو نماز کے لئے کھڑا ہو تو ایسانہ کر کہ گویا تو ایک رسم ادا کر رہا ہے بلکہ نماز سے پہلے جیسے ظاہری وضو کرتے ہو ایسا ہی ایک باطنی وضو بھی کرو اور اپنے اعضاء کو غیر اللہ کے خیال سے دھو ڈالو۔ تب ان دونوں وضوؤں کے ساتھ کھڑے ہو جاؤ۔“ (ازالہ اوہام حصہ دوم، روحانی خزائن جلد ۳، صفحه ۵۴۹)