صحیح بخاری (جلد پانز دہم) — Page 609
صحیح البخاری جلد ۱۵ ٦٠٩ ۸۶ - كتاب الحدود بَاب ۱۰ : إِقَامَةُ الْحُدُودِ وَالانْتِقَامُ لِحُرُمَاتِ اللَّهِ سزاؤں کا نافذ کرنا اور اللہ تعالیٰ کے محرمات کی وجہ سے بدلہ لینا ٦٧٨٦ : حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ حَدَّثَنَا ۶۷۸۲: يحي بن بکیر نے ہم سے بیان کیا کہ لیث اللَّيْثُ عَنْ عُقَيْلٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے عقیل سے عقیل نے ابن عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ شہاب سے ، ابن شہاب نے عروہ سے، عروہ نے مَا خُيِّرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی۔ آپ بَيْنَ أَمْرَيْنِ إِلَّا اخْتَارَ أَيْسَرَهُمَا مَا لَمْ فرماتی تھیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو جب بھی دو يَأْتُمْ فَإِذَا كَانَ الْإِثْمُ كَانَ أَبْعَدَهُمَا باتوں کے متعلق اختیار دیا گیا تو آپ نے ان میں سے آسان کو ہی اختیار کیا بشرطیکہ وہ گناہ نہ ہوتا۔ مِنْهُ وَاللَّهِ مَا انْتَقَمَ لِنَفْسِهِ فِي شَيْءٍ يُؤْتَى إِلَيْهِ قَطُّ حَتَّى تُنْتَهَكَ حُرُمَاتُ اگر گناہ ہوتا تو آپ اس سے سب سے زیادہ دور ہوتے۔ اللہ کی قسم ! آپ نے اپنی ذات کے لئے کبھی بھی کسی معاملہ میں بدلہ نہیں لیا جو آپ سے کیا اللَّهِ فَيَنْتَقِمُ لِلَّهِ۔ أطرافه: ٣٥٦٠، ٦١٢٦، ٦٨٥٣- جاتا۔ مگر جب اللہ کی حرمتوں کی ہتک کی جاتی تو پھر آپ اللہ کے لئے بدلہ لیتے۔ تشريح : إِقَامَةُ الْحُدُودِ وَالانْتِقَامُ لِحُرُمات الله سزاؤں کا نافذ کرنا اوراللہ تعال کے محرمات کی وجہ سے بدلہ لینا۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فنافی اللہ کے اس مقام محمود پر تھے جو انسانی معراج کا نقطہ عروج ہے۔ آپؐ سے جو اقوال و افعال صادر ہوتے وہ خالصہ اللہ ہوتے اس لیے آپ کا اپنی ذات کے لیے انتقام لینے کا کیا سوال؟ اللہ تعالیٰ کی عزت کو قائم کرنا اور اس کی حرمت اور عزت والی چیز کی حفاظت کرنا اور اس کے لیے بڑے سے بڑا قدم اٹھانا اور بڑا سے بڑا خطرہ مول لینا اور بڑی سے بڑی قربانی دینا یہی تو آپ کا مطمح نظر تھا۔ اور اس راہ میں آپ ایک نہیں ہزار جانیں پیش کرنے کے لیے ہمہ وقت مستعد تھے تبھی تو اللہ تعالیٰ نے آپ کی ان کیفیات کو دیکھ کر آپ سے اعلان کرایا قُلْ إِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ (الأنعام : ۱۶۳) تو (ان سے) کہہ دے کہ میری نماز اور میری قربانی اور میری زندگی اور میری موت اللہ ہی کے لئے ہیں جو تمام جہانوں کا رب ہے۔