صحیح بخاری (جلد پانز دہم) — Page 565
صحیح البخاری جلد ۱۵ ۵۶۵ ۸۵- كتاب الفرائض تشريح ۔ مِيرَاثُ الْأَخَوَاتِ وَالْإِخْوَةِ: بہن بھائیوں کا حق وراثت۔ اگر میت کے بیٹے، بیٹی، پوتے، پوتی وغیرہ میں سے کوئی بھی موجود نہ ہوا ی موجود نہ ہو اور نہ باپ دادا ہوں، صرف ایک ہمشیرہ حقیقی ہو تو وہ ترکہ کا نصف ۲ / ۱ حصہ لیتی ہے۔ اگر میت کے بیٹے، بیٹی، پوتے پوتی وغیرہ میں سے کوئی بھی موجود نہ ہو نہ باپ دادا ہوں البتہ دو یا دو سے زائد حقیقی ہمشیرہ ہوں تو پھر وہ ترکہ کا ۳/ ۲ حصہ لیتی ہیں جسے باہم برابر برابر تقسیم کر لیتی ہیں۔ اگر میت کے کوئی حقیقی بھائی بھی حقیقی بہن کے ساتھ موجود ہوں تو پھر یہ بہن بھائیوں کے ساتھ عصبہ بن جائے گی اور ذوی الفروض کو دینے کے بعد جو کچھ باقی بچے اسے یہ بہن بھائی لِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الْأُنْثَيَيْنِ کے تحت آپس میں تقسیم کر لیں گے۔ بَاب ١٤ : يَسْتَفْتُونَكَ قُلِ اللهُ يُفْتِيَكُمُ فِي الْكَلَةِ إِنِ امْرُوا هَلَكَ لَيْسَ لَهُ وَلَدٌ وَ لَهُ أُخْتٌ فَلَهَا نِصْفُ مَا تَرَكَ وَهُوَ يَرِثُهَا إِن لَّمْ يَكُنْ لَهَا وَلَدٌ فَإِنْ كَانَتَا اثْنَتَيْنِ فَلَهُمَا الظُّلُثْنِ مِمَّا تَرَكَ ، وَإِنْ كَانُوا إِخْوَةً رِجَالًا وَنِسَاءَ فَلِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الْأُنْثَيَيْنِ - يُبَيِّنُ اللهُ لَكُمْ أَنْ تَضِلُّوا وَاللَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ ) (النساء: ۱۷۷) اللہ تعالیٰ کا یہ فرمانا: ) وہ تم سے فتویٰ پوچھتے ہیں۔ تو کہ اللہ تمہیں کلالہ کے متعلق یہ حکم دیتا ہے اگر کوئی شخص مر جائے اس کی اولاد نہ ہو اور اس کی ایک بہن ہو تو جو وہ چھوڑ گیا ہے اس کا آدھا اس کو ملے گا اور وہ بھی بہن کا وارث ہو گا اگر بہن کی کوئی اولاد نہیں۔ اگر دو بہنیں ہوں تو ان دونوں کو دو تہائی دی جائے گی اس سے جو وہ چھوڑ گیا ہے اور اگر بہن بھائی ہوں مرد بھی اور عورتیں بھی تو مرد کو دو عورتوں کے حصے کے برابر ملے گا۔ اللہ تمہارے لئے اس لئے کھول کر بیان کرتا ہے کہ کہیں تم گمراہ نہ ہو جاؤ اور اللہ ہر بات کو خوب جانتا ہے۔ ٦٧٤٤ : حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى ۶۷۴۴ : عبید اللہ بن موسیٰ نے ہم سے بیان کیا۔ عَنْ إِسْرَائِيلَ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنِ الْبَرَاءِ انہوں نے اسرائیل سے، اسرائیل نے ابو اسحاق رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ آخِرُ آيَةٍ نَزَلَتْ سے ، ابو اسحاق نے حضرت براء رضی اللہ عنہ سے خَاتِمَةُ سُورَةِ النِّسَاءِ يَسْتَفْتُونَكَ قُلِ روایت کی۔ انہوں نے کہا: (وراثت کے متعلق) اللهُ يُفْتِيكُم فِي الْكَللَةِ (النساء : ١٧٧) آخری آیت جو نازل ہوئی وہ سورۃ النساء کی آخری آیت ہے: یعنی وہ تم سے فتویٰ پوچھتے ہیں۔ تو کہہ أطرافه: ٤٣٦٤، ٤٦٠٥، ٤٦٥٤۔ اللہ تمہیں کلالہ کے متعلق ( یہ ) حکم دیتا ہے۔