صحیح بخاری (جلد پانز دہم) — Page 477
صحیح البخاری جلد ۱۵ ۴۷۷ ۸۳- كتاب الأيمان والنذور تشريح : إِذَا قَالَ وَاللَّهِ لَا أَتَكَلَّمُ الْيَوْمَ : اگر کوئی کہے اللہ کی قسم آج میں بات نہیں کروں گا۔ فقہاء کا اس بارے میں اختلاف ہے کہ آیا ایسی قسم کھانے کے بعد نماز پڑھنے، تلاوت کرنے یا ذکر الہی کرنے سے قسم ٹوٹ جائے گی یا نہیں۔ احناف کہتے ہیں کہ اگر نماز میں قرآن پڑھے یاذکر الہی کرے تو سزاوار نہیں ہے لیکن اگر نماز کے علاوہ قرآن پڑھے تو ( قسم توڑنے کا گناہ ہے۔ بعض شوافع کا یہ کہنا ہے کہ قرآن پڑھنے سے تو (قسم توڑنے کا گناہ نہیں ہوتا لیکن ذکر الہی کرنے سے ہو جاتا ہے جبکہ جمہور کا موقف یہ ہے کہ ان امور سے (قسم توڑنے کا گناہ نہیں ہے، کیونکہ کلام کرنے سے مراد عرفِ عام میں آدمیوں کا بات چیت کرنا ہوتا ہے لہذا قراءت یا ذکر الہی خواہ نماز میں ہو یا نماز کے علاوہ ہو ، اس سے (قسم توڑنے کا گناہ نہیں ہو گا۔ امام بخاری نے زیر باب آیات واحادیث پیش کر کے اس طرف توجہ دلائی ہے کہ نماز پڑھنا، تلاوت کرنا اور ذکر الہی میں مشغول ہونا بلا شبہ کلام کرنا ہی ہے اور قسم کے ٹوٹنے یانہ ٹوٹنے کا تعلق قسم کھانے والے کی نیت پر ہی موقوف ہے۔ یعنی اگر تو قسم کھانے میں اس نے قراءت اور ذکر الہی کو شال رکھا ج تو وہ قراءت کرنے اور ذکر الہی کرنے سے قسم توڑنے کا سزاوار ہو گا کین اگر اُس کا ارادہ انہیں اپنی قسم میں داخل کرنے کا نہ ہو تو وہ ان کو کرنے سے گناہ گار نہیں ٹھہرے گا۔ ( فتح الباری جزءا اصفحه ۲۹۱) (عمدۃ القاری جزء ۲۳ صفحه ۱۹۸) بَاب ۲۰ : مَنْ حَلَفَ أَنْ لَّا يَدْخُلَ عَلَى أَهْلِهِ شَهْرًا وَكَانَ الشَّهْرُ تِسْعًا وَعِشْرِينَ جس نے قسم کھائی کہ وہ اپنی بیوی کے پاس ایک مہینہ نہیں جائے گا اور مہینہ انیس دن کا ہو ٦٦٨٤ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ ۲۶۸۴ : عبدالعزیز بن عبد اللہ نے ہم سے بیان کیا عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ عَنْ که سلیمان بن بلال نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے حمید حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ آلَى رَسُولُ اللهِ سے، حمید نے حضرت انس سے روایت کی۔ انہوں صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ نِسَائِهِ وَ نے کہا: رسول الله صلى اللہ صلی الہ سلیم نے قسم کھائی کہ اپنی ازواج كَانَتِ الْفَكَّتْ رِجْلُهُ فَأَقَامَ فِي مَشْرُبَةٍ کے پاس نہیں جائیں گے اور آپ کے پاؤں میں موچ تِسْعًا وَعِشْرِينَ لَيْلَةً ثُمَّ نَزَلَ فَقَالُوا آگئی تھی تو آپ نے ایک بالا خانہ میں انیس رات يَا رَسُولَ اللَّهِ آلَيْتَ شَهْرًا فَقَالَ إِنَّ قیام فرمایا پھر نیچے آئے۔ لوگوں نے کہا یا رسول الله ! آپ نے تو ایک مہینے کی قسم کھائی تھی۔ آپ نے الشَّهْرَ يَكُونُ تِسْعًا وَعِشْرِينَ۔ فرمایا: مہینہ انیس دن کا بھی ہوتا ہے۔ أطرافه: ۳۷۸، ۶۸۹، ۷۳۲، ۷۳۳ ، ۸۰۰، ۱۱۱۷، ۱۹۱۱ ، ٢٤٦۹، ٥٢٠١، ٥٢٨٩۔