صحیح بخاری (جلد پانز دہم)

Page 438 of 802

صحیح بخاری (جلد پانز دہم) — Page 438

صحیح البخاری جلد ۱۵ ۴۳۸ ۸۳- كتاب الأيمان والنذور بَابه : لَا يُحْلَفُ بِاللَّاتِ وَالْعُزَّى وَلَا بِالطَّوَاغِيتِ لات و عزیٰ کی قسم نہ کھائی جائے اور نہ ہی طاغوتوں کی ٦٦٥٠ : حَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدٍ ۶۶۵۰ : عبد اللہ بن محمد نے مجھ سے بیان کیا کہ ہشام حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا بن یوسف نے ہمیں بتایا۔ معمر نے ہمیں خبر دی۔ مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ معمر نے زہری سے ، زہری نے حمید بن عبدالرحمن عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ سے، حمید نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے، عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حضرت ابوہریرہ نے نبی صلی اللہ علیہ علیہ وسلم سے قَالَ مَنْ حَلَفَ فَقَالَ فِي حَلِفِهِ بِاللَّاتِ روایت کی۔ آپؐ نے فرمایا: جس نے قسم کھائی اور اپنی قسم میں لات اور عزیٰ کا نام لیا تو وہ لا إِلهَ إِلَّا وَالْعُزَّى فَلْيَقُلْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَمَنْ قَالَ اللہ کا اقرار کرے اور جس نے اپنے ساتھی سے کہا: لِصَاحِبِهِ تَعَالَ أُقَامِرْكَ فَلْيَتَصَدَّقْ۔ آؤ میں تم سے جو اکھیلتا ہوں تو وہ صدقہ دے۔ أطرافه: ٤٨٦٠، 6107، 6301۔ تشريح لا يُخْلَفُ بِاللَّاتِ وَالْعُزَّى وَلَا بِالطواغیت: لات و عزیٰ کی قسم نہ کھائی جائے اور نہ ہی طاغوتوں کی۔ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں: ”خدا تعالیٰ نے جو انسان کو غیر اللہ کی قسم کھانے سے منع کیا ہے تو اس کا سبب یہ ہے کہ انسان جب قسم کھاتا ہے تو اس کا مدعا یہ ہوتا ہے کہ جس چیز کی قسم کھائی ہے اس کو ایک ایسے گواہ رؤیت کا قائم مقام ٹھہرادے کہ جو اپنے ذاتی علم سے اس کے بیان کی تصدیق یا تکذیب کر سکتا ہے کیونکہ اگر سوچ کر دیکھو تو قسم کا اصل مفہوم شہادت ہی ہے۔ جب انسان معمولی شاہدوں کے پیش کرنے سے عاجز آجاتا ہے تو پھر قسم کا محتاج ہوتا ہے تا اُس سے وہ فائدہ اُٹھاوے جو ایک شاہد رؤیت کی شہادت سے اُٹھانا چاہیے لیکن یہ تجویز کرنا یا اعتقاد رکھنا کہ بجز خداتعالیٰ کے اور بھی حاضر ناظر ہے اور تصدیق یا تکذیب یا سزا دہی یا کسی اور امر پر قادر ہے ، صریح کلمہ کفر ہے۔ اس لئے خدا تعالیٰ کی تمام کتابوں میں انسان کیلئے یہی تعلیم ہے کہ غیر اللہ کی ہر گز قسم نہ کھاوے۔“ آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ حاشیه صفحه ۹۶٬۹۵)