صحیح بخاری (جلد سیز دھم)

Page 23 of 611

صحیح بخاری (جلد سیز دھم) — Page 23

صحیح البخاری جلد ۱۳ ۳۳ ۶۷ - كتاب النكاح معدن الحکمت تالیف کی ہے۔وہ اپنی کتاب تدبیر بقاء نسل میں بعینہ یہی قول لکھتے ہیں جو اوپر نقل ہو چکا۔اور صفحہ ۴۶ میں لکھتے ہیں کہ ڈاکٹروں کی تحقیقات سے یہ ثابت ہے کہ نو یا آٹھ یا پانچ یا چھ برس کی لڑکیوں کو حیض آیا۔یہ کتاب بھی میرے پاس موجود ہے جو چاہے دیکھ لے۔ان کتابوں میں کئی اور ڈاکٹروں کا نام لے کر حوالہ دیا گیا ہے اور چونکہ یہ تحقیقا تیں بہت مشہور ہیں اور کسی دانا پر مخفی نہیں اس لئے زیادہ لکھنے کی حاجت نہیں۔اور حضرت عائشہ کا نو سالہ ہونا تو صرف بے سر و پا اقوال میں آیا ہے۔کسی حدیث یا قرآن سے ثابت نہیں لیکن ڈاکٹر واہ صاحب کا ایک چشم دید قصہ لینسٹ نمبر ۱۵ مطبوعہ اپریل ۱۸۸۱ء میں اس طرح لکھا ہے کہ انہوں نے ایسی عورت کو جنایا جس کو ایک برس کی عمر سے حیض آنے لگا تھا اور آٹھویں برس حاملہ ہوئی اور آٹھ برس دس مہینہ کی عمر میں لڑکا پیدا ہوا۔اب اے نادان آریو کسی کنوئیں میں پڑ کر ڈوب مرو کہ تحقیق کی رو سے تمہارا ہر یک الزام جھوٹا نکلا۔یہی سزا ایسے لوگوں کی ہے جو ہمیشہ بخل اور تعصب سے بات کرتے ہیں، کبھی ساری عمر میں بھی ان کو خیال نہیں آتا کہ کسی سچائی کو بھی قبول کر لیں۔اے غافلو۔کیا تم ہمیشہ زندہ رہو گے ؟ کیا کبھی تم پوچھے نہیں جاؤ گے ؟ کیوں حد سے بڑھتے ہو ؟ کچھ اس مالک کا خوف کرو جو کبھی شریر کو بے سزا نہیں چھوڑے گا۔“ (آریه دهرم، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۶۴،۶۳) بَاب ۱۲ : إِلَى مَنْ يَنْكِحُ وَأَيُّ النِّسَاءِ خَيْرٌ کن عورتوں سے نکاح کرے اور کونسی عورتیں بہتر ہیں وَمَا يُسْتَحَبُّ أَنْ يَتَخَيَّرَ لِنُطَفِهِ مِنْ اور اپنے نطفہ کے لئے بہتر منتخب کرنا پسندیدہ ہے، واجب نہیں۔غَيْرِ إِيجَابِ۔٥٠٨٢ : حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا :۵۰۸۲ ابوالیمان نے ہم سے بیان کیا کہ شعیب شُعَيْبٌ حَدَّثَنَا أَبُو الزَّنَادِ عَنِ الْأَعْرَج نے ہمیں خبر دی۔ابوزناد نے ہمیں بتایا۔انہوں عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ اللهُ عَنْهُ عَنِ نے اعرج سے ، اعرج نے حضرت ابو ہریرہ