صحیح بخاری (جلد سیز دھم) — Page 185
صحیح البخاری جلد ۱۳ IAA ۶۸ - کتاب الطلاق شَاءَ أَمْسَكَ بَعْدُ وَإِنْ شَاءَ طَلَّقَ قَبْلَ ہو پھر اس کے بعد اگر چاہے تو روکے، چاہے تو أَنْ يُمَسَّ فَتِلْكَ الْعِدَّةُ الَّتِي أَمَرَ اللهُ طلاق دے دے پیشتر اس کے کہ اس کو چھوئے یہی وہ عدت ہے جس کے متعلق اللہ نے حکم دیا کہ أَنْ تُطَلَّقَ لَهَا النِّسَاءُ۔عورتوں کو اُن کی عدت پر طلاق دی جائے۔أطرافه : ٤۹۰۸ ٥٢٥٢، ٥٢٥، ٥٥٨، ٥٢٦٤، ۱۳۳۲، ٥٣٣٣، ٧١٦۔تشریح : كتاب الطلاق: علامہ بدر الدین عینی لکھتے ہیں: یہ کتاب طلاق کے احکام اور اس کی اقسام کے بیان میں ہے۔اس سے پہلے کتاب النکاح ہے اور نکاح اور طلاق میں مناسبت واضح ہے۔لغت میں طلاق کے معنی ہیں مطلقا قید کو اُٹھانا۔اخلاق الْبَعِيرِ اونٹ کی رسی کھول دینے کو کہتے ہیں۔شرعی اصطلاح میں طلاق سے مراد نکاح کی قید کو اُٹھا لینا یا عقدہ نکاح کو کھول دینا یعنی نکاح کے بندھن کو ختم کر دینا ہے۔(عمدۃ القاری جزء ۲۰ صفحه (۲۲۵) يايُّهَا النَّبِيُّ إِذَا طَلَقْتُمُ النِّسَاءَ فَطَلِقُوهُنَّ : حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: دنیوی زندگی میں انسان کے لئے جو چیزیں ضروری اور لازمی ہیں اور جن کے ذریعہ انسان آرام اور سکینت حاصل کر سکتا ہے وہ میاں بیوی کے تعلقات ہیں۔میاں بیوی کے تعلقات سے جو سکون اور آرام انسان کو حاصل ہوتا ہے وہ اُسے اور کسی ذریعہ سے حاصل نہیں ہو سکتا۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے ان وجودوں کو ایک دوسرے کے لئے مودت اور رحمت کا موجب قرار دیا ہے۔اسی طرح بائیبل میں آتا ہے اللہ تعالیٰ نے آدم کے لئے توا پیدا کی تا کہ وہ آدم کے لئے آرام اور سکون کا موجب ہو۔یعنی تو ا کے بغیر آدم کے لئے تسکین اور آرام کی صورت اور کوئی نہ تھی۔لیکن یہی دو وجود جو ایک دوسرے کے لتے تسکین اور آرام اور راحت کا موجب ہیں کبھی کبھی انہیں لڑائی اور جھگڑے کا موجب بنالیا جاتا ہے اور راحت اور سکون کی بجائے انسان کے لئے اس کا مد مقابل یعنی خاوند کے لئے بیوی اور بیوی کے لئے خاوند دنیا میں سب سے زیادہ تکلیف دینے کا موجب بن جاتا ہے۔ہزاروں خاوند ایسے ہیں جو اپنی بیویوں کے لئے بدترین عذاب ہوتے ہیں۔اور ہزاروں بیویاں ایسی ہیں جو اپنے خاوندوں کے لئے بد ترین عذاب ہوتی ہیں۔ایسے مواقع کے لئے اسلام کا حکم ہے کہ مرد عورت کو طلاق دے دے یا عورت مرد سے خلع کرائے۔لیکن طلاق اور خلع سے پہلے اسلام نے کچھ احکام بیان کئے ہیں جن کو مد نظر رکھنا مرد اور عورت