صحیح بخاری (جلد دواز دھم) — Page 584
صحیح البخاری جلد ۱۲ ۵۸۴ - کتاب فضائل القرآن پوچھا۔اس بحث میں ایک سوال یہ بھی اُٹھایا گیا ہے کہ کیا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی کے خلیفہ بلا فصل ہونے کے متعلق کوئی وصیت فرمائی تھی۔اس کا ایک جواب یہ دیا گیا ہے کہ حضرت علی کے پاس قرآن کریم اور جو صحیفہ تھا اس میں ایسی کوئی بات نہیں تھی۔امام ابن حجر لکھتے ہیں کہ امام بخاری نے رافضیوں کے اس استدلال کو غلط ثابت کرنے کے لیے محمد بن حنفیہ کی روایت بیان کی ہے جو اُن کے ایک امام بھی ہیں اور حضرت علی کے بیٹے بھی۔اگر کوئی چیز اُن کے والد کے متعلق موجود ہوتی تو وہ لوگوں میں سے سب سے زیادہ اس خبر کو بیان کرنے کا حق رکھتے تھے۔اسی طرح حضرت ابن عباس کا بھی ذکر کیا گیا ہے جو حضرت علی کے چچازاد بھائی تھے اور عام لوگوں کی نسبت حضرت علی کے زیادہ قریب تھے۔(فتح الباری جزء ۹ صفحہ ۸۲) بَاب :۱۷ : فَضْلُ الْقُرْآنِ عَلَى سَائِرِ الْكَلَامِ قرآن کی فضیلت باقی تمام کلاموں پر ٥٠٢٠ : حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ :۵۰۲۰ بد به بن خالد ابو خالد نے ہم سے بیان أَبُو خَالِدٍ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ کیا کہ ہمام بن يحجي ) نے ہمیں بتایا۔انہوں نے حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ عَنْ أَبِى قادہ سے ، قتادہ نے حضرت انس بن مالک سے، مُوْسَى الْأَشْعَرِيِّ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ حضرت انس نے حضرت ابو موسیٰ اشعری سے، عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَثَلُ الَّذِي يَقْرَأُ حضرت ابوموسیٰ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے الْقُرْآنَ كَالْأُتْرُجَّةِ طَعْمُهَا طَيِّب روایت کی۔آپ نے فرمایا: اس شخص کی مثال جو وَرِيْحُهَا طَيِّبٌ وَالَّذِي لَا يَقْرَأُ الْقَرْآنَ قرآن پڑھتا ہے تریخ (نارنگی) کی سی ہے۔اس کا كَالتَّمْرَةِ طَعْمُهَا طَيِّبٌ وَلَا رِيْحَ فِيْهَا مره بھی اچھا ہے اور خوشبو بھی اچھی۔اور جو وَمَثَلُ الْفَاجِرِ الَّذِي يَقْرَأُ الْقُرْآنَ ( مومن) قرآن نہیں پڑھتا اس کی مثال کھجور کی سی ہے ، مزہ تو اس کا اچھا ہے لیکن اس میں خوشبو كَمَثَلِ الرَّيْحَانَةِ رِيْحُهَا طَيِّبٌ نہیں۔اور اس بد کار کی مثال جو قرآن پڑھتا ہے وَطَعْمُهَا مُرٌّ وَمَثَلُ الْفَاجِرِ الَّذِي لَا نیاز بو کی سی ہے جس کی خوشبو اچھی ہے اور مزہ يَقْرَأُ الْقُرْآنَ كَمَثَلِ الْحَنْظَلَةِ طَعْمُهَا کڑوا ہے۔اور اس بد کار کی مثال جو قرآن نہیں پڑھتا حنظل کی سی ہے جس کا مزہ بھی کڑوا ہے مُرٌّ وَلَا رِيْحَ لَهَا۔أطرافه : ٥٠٥٩، ٥٤٢٧، ٧٥٦٠۔اور خوشبو بھی نہیں۔