زندہ درخت — Page 73
زنده درخت i- محترمہ امتہ المتین صاحبہ اہلیہ محترم ظریف احمد صاحب، فلاڈلفیا امریکہ) iii محترمہ امۃ الجمیل صاحبہ اہلیہ محترم محمد شفیق احمد صاحب، ربوه ۱۷- محترمہ مبشره طیبه صاحبہ اہلیہ محترم عبدالحفیظ صاحب، کراچی محترم ضیاء اللہ مبشر صاحب مربی سلسلہ، جاپان vi- محترم وفاء اللہ مبارک صاحب، ربوہ 3 - محترمہ سردار بیگم صاحبہ (اہلیہ محترم احمد دین صاحب جمیل ) سکول میں حضرت صاحبزادی ناصرہ بیگم صاحبہ کی کلاس فیلو اور بچپن کی سہیلی تھیں۔1959ء میں شوہر کی وفات کے بعد محلہ دار البرکات ربوہ میں رہائش اختیار کی تو حضرت صاحبزادی صاحبہ کی مرکزی صدارت میں آپ کو بحیثیت صدر محلہ خدمات کا موقع ملا۔بے حد سادہ کفایت شعار سلیقہ مند متقی با وقار دعا گو خدا ترس، غریبوں کی ہمدرد نافع الناس خاتون تھیں قرآن مجید اور سلسلہ کی کتب خصوصاً منظوم کلام پڑھنے اور پڑھانے میں لطف محسوس کرتیں 1994ء میں امریکہ منتقل ہو گئیں وہاں بھی یہ شوق جاری رہا۔بچوں کی تعلیم و تربیت کی دوہری ذمہ داری حسن و خوبی سے ادا کی۔20 جنوری 2011ء کو ہیوسٹن ٹیکساس امریکہ میں وفات پاگئیں۔آپ کا وصیت نمبر 7108 تھا۔اولاد - محترم عبدالہادی ناصر صاحب ( نیو یارک امریکہ ) ایم اے عربی ایم اے اسلامیات، ایم اوایل، لیکچر تعلیم الاسلام کا لج ربوہ قریباً تیس سال سے نیو یارک میں طاہر کلاس کے ذریعہ جماعت کے بچوں کی دینی تعلیم و تربیت کی توفیق پارہے ہیں۔ii- محترمہ رضیہ اختر صاحبہ مرحومہ اہلیہ ڈاکٹر رشید احمد اختر مرحوم ( آف فیصل آباد پاکستان ) ہیوسٹن امریکہ میں وفات پاگئیں۔iii- محترم مبارک احمد ناصر جمیل صاحب۔( نیو یارک امریکہ ) شاہد جامعہ احمدیہ 73