زندہ درخت

by Other Authors

Page 66 of 368

زندہ درخت — Page 66

زنده درخت حضرت اماں جان کا برکت بی بی صاحبہ کے بچوں سے پیار اور شفقت : برکت بی بی صاحبہ حضرت سیدہ کی خدمت میں رہتی تھیں۔ماں کے ساتھ بچے لگے رہتے ہوں گے اور آپ کے سایہ عاطفت میں پہلے ہوں گے۔چند واقعات سے باہمی محبت کا اندازہ ہوتا ہے۔ہم نے وہ زمانے آنکھوں سے نہیں دیکھے مگر اندازہ کر سکتے ہیں۔حضرت سیدہ نے ایک مرتبہ آپ کی بیٹی صالحہ بی بی کو بلا یا تیل کی شیشی لائیں اور فرمایا صالحہ آؤ میں تمہارے سر میں تیل لگا دوں خواب میں دیکھا تھا کہ تمہارے سر میں تیل لگا رہی ہوں سوچا اس خواب کو عملی طور پر پورا کر لیں۔سبحان اللہ کیا نصیبے ہیں۔حضرت اقدس مسیح موعود کی دعا کی برکت سے عطا ہونے والی اولاد کو الدار میں حضرت اماں جان کی شفقتوں کی نعماء میسر آئیں۔حضرت اماں جان کی وسیع القلبی اور مرحومہ سے تعلقات محبت نباہنے کا عجیب روح پرور انداز تھا۔سوچا جائے تو کوئی نسبت ہی نہ تھی کہاں ایک غریب دیہاتی عورت اور کہاں مسیح و مہدی دوراں کی رفیقہ حیات مگر میل ومحبت نے سب فاصلے مٹادئے۔برکت بی بی صاحبہ کی بیٹی صالحہ جوانی میں بیوہ ہو گئیں۔یہ خبر حضرت اماں جان کو ملی اُس وقت آپ کی طبیعت علیل تھی۔آپ بے چین ہو گئیں اور فوراً اظہار افسوس کے لئے جانے کا ارادہ فرما یا کسی نے عرض کی کہ آپ کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے بعد میں تشریف لے جائے مگر آپ نے فرمایا۔برکت جو میری عاشق تھی اُس کی بچی بیوہ ہوگئی ہے اس لئے میں ضرور جاؤں گی۔“ دوسری بیٹی احمد بی بی صاحبہ ایک دفعہ بیمار ہو گئیں ماں نے حضرت اماں جان کی محبت اس قدر راسخ کر رکھی تھی کہ بیماری میں ایک ہی اصرار تھا کہ اماں جان کو ایک نظر دیکھنا چاہتی ہوں۔اللہ کا کرنا کیا ہوا کہ آپ قریب ہی کسی تعزیت کے لئے تشریف لائیں۔اُن کی خدمت میں احمد بی بی صاحبہ کی شدید خواہش کا ذکر کیا گیا آپ از راہ شفقت گھر تشریف لے آئیں۔برکت بی بی مرحومہ کی بیٹی کی خواہش پوری کر دی اُن کی یہ خواہش آخری ثابت ہوئی کیونکہ جلد بعد وہ وفات پاگئیں۔66