زندہ درخت

by Other Authors

Page 65 of 368

زندہ درخت — Page 65

زنده درخت ایک گاؤں منگل باغباناں میں ایک مکان لیا اور بچوں کے ساتھ اُس میں منتقل ہو گئیں۔قادیان قریب تر ہو گیا مگر اتنی دوری بھی گوارا نہ ہوئی اور بالآخر قادیان ہجرت کرنے کا فیصلہ کرلیا 1917 1916ء میں جس علاقے میں مکان بنوا یاوہ بعد میں دار الفضل کہلایا۔قادیان ہجرت کرنے کا فیصلہ برکت بی بی صاحبہ کا تھا جس نے آئندہ آنے والی نسلوں کی قسمتوں کے رُخ موڑ دئے۔آپ کس قدر مضبوط ایمانی قوت کی مالکہ ہوں گی اللہ تعالیٰ کی محبت کی خاطر گھر بار چھوڑ کر اپنے محبوب کی بستی میں دھونی رمائی۔آپ نے ایک دفعہ خواب دیکھا : میں قادیان گئی ہوں۔چھوٹا سا بچہ میری گود میں ہے۔لنگر خانہ گئی ہوں اور لنگر خانے والوں سے کہا ہے کہ مجھے کچھ کھانا دیں۔انہوں نے پوچھا آپ کہاں سے آئی ہیں۔میں نے کہا دیاں گڑھ سے۔انہوں نے کہا دیال گڑھ والوں کے لئے یہاں کھانا نہیں ہے۔میں نے کہا کھانا دیں نہ دیں میں تو یہاں سے نہیں جاؤں گی۔میں نے لنگر خانے میں ایک طرف چار پائی بچھائی اور بچے کو ساتھ لے کر وہاں لیٹ گئی۔“ عجیب رنگ میں یہ خواب پورا ہوا۔جب ہر سیاں کو چھوڑ کر یہ خاندان قادیان کی مقدس بستی میں منتقل ہو گیا تو آپ 1917ء میں ایک بچے کی پیدائش کے بعد بیمار ہو گئیں۔اسی بیماری میں آپ کا وصال ہوا بچہ پہلے ہی فوت ہو گیا تھا۔کھانے سے مراد زندگی ہوتی ہے۔قادیان رہائش کے ساتھ دنیا سے دانہ پانی اُٹھ گیا مگر دائمی لنگر خانے میں دوسری زندگی کا آغاز ہوا۔ماں بچہ دونوں ہی قبر میں لیٹ گئے۔آپ کی بڑی بیٹی رحیم بی بی صاحبہ روایت کرتی ہیں کہ جب اماں جان کو آپ کی وفات کا علم ہوا تو آپ نے فرمایا: دفضل محمد چراغ لے کر ڈھونڈ میں اب برکت بی بی اُن کو نہیں مل سکے گی۔“ 65