زندہ درخت — Page 278
زنده درخت محترمہ آمنہ بیگم صاحب اہلیہ محترم عبدالرحیم صاحب دیانت درویش مت ادیان وفات پاگئیں إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْن الفضل ربوہ 17 مارچ 1976 افسوس کے ساتھ لکھا جاتا ہے کہ محترمہ آمنہ بیگم صاحبہ اہلیہ محترم میاں عبدالرحیم صاحب دیانت درویش قادیان دل کے عارضہ سے نہایت مختصر علالت کے بعد 13 / مارچ 1976ء بروز ہفتہ صبح ساڑھے سات بجے بعمر 67 سال ربوہ میں وفات پا کر محبوب حقیقی سے جا ملیں _ انَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُون مرحومہ نہایت نیک، عابدہ زاہدہ اور دعا گو خاتون تھیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ایک صحابی حضرت حکیم اللہ بخش صاحب آف ہے بالی ضلع گورداسپور کی بیٹی تھیں۔مرحومہ کے خاوند محترم میاں عبدالرحیم صاحب دیانت در ویش تقسیم برصغیر کے وقت سے ہی قادیان میں بطور درویش مقیم ہیں۔مرحومہ نے گزشتہ 29 برس کا یہ طویل عرصہ بڑے صبر و شکر کے ساتھ محض رضائے الہی کی خاطر اپنے شوہر کی جدائی میں گزارا۔اس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ نے بھی اپنے خاص فضلوں سے نوازا۔اس عرصہ میں آٹھ بچوں کی شادیاں ہوئیں وہ سب پھلے پھولے۔اللہ تعالیٰ نے انہیں اولاد سے اور دیگر دینی و دنیوی نعمتوں سے نوازا اور آپ نے اپنے وسیع خاندان کے درمیان ایک مرکزی شخصیت کی حیثیت سے زندگی گزاری۔تین بیٹیوں میں سے ایک مکرم مولوی عبد الباسط صاحب شاہد بطور مبلغ دین حق کینیا ( مشرقی افریقہ ) میں دینی خدمات بجالا رہے ہیں سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز علالت طبع کی وجہ سے نماز جنازہ نہ پڑھا سکے اس لئے۔278