زندہ درخت

by Other Authors

Page 277 of 368

زندہ درخت — Page 277

زنده درخت درویش کی اہلیہ ہونے کی وجہ سے آپ کو مختلف قسم کے چیلنج درپیش رہے جس سے کمال حسن و خوبی سے عہدہ برآ ہوئیں۔تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم ص 21 پر چند احمدی خواتین کے پر از ایمان خطوط قادیان میں مقیم بہادر نوجوانوں کے نام، کے تحت آپ کا خط بھی شامل ہے۔جو آپ نے اپنے محترم شوہر کو لکھا۔” استقلال اور ہمت سے ڈٹے رہیں۔اور ( قادیان) کو فتح کرنا آپ کا فرض ہے بہر حال جب تک حضور کا حکم نہ ہو آپ قادیان چھوڑ کر یہاں بالکل نہ آئیں۔ہجرت کے ابتدائی ایام میں تین سال تک مہاجر خواتین پہلے ہزاروں کی تعداد میں اور پھر سینکڑوں کی تعداد میں آتی رہیں ان ایام میں لجنہ مرکزیہ کی زیر نگرانی مرحومہ، حضرت مصلح موعود کے ارشاد پر لنگر خانہ حضرت مسیح موعود کا کھانا تقسیم کرتی رہیں۔تقسیم برصغیر کے وقت سے ہی آپ کے خاوند بطور درویش قادیان میں مقیم رہے۔مرحومہ نے 29 برس کا طویل عرصہ بڑے صبر وشکر کے ساتھ محض رضائے الہی کی خاطر ان کی جدائی میں گزارا۔اپنے آٹھوں بچوں کی تربیت و تعلیم اور شادیاں بہت اچھی طرح سرانجام دیں۔اپنے بچوں کو خدمت سلسلہ میں وقف دیکھنے کی تڑپ تھی خود بھی لجنہ کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتیں اپنی پانچوں بیٹیوں کو بچپن سے ہی لجنہ کے کاموں میں لگا دیا اور ہمیشہ کام کرتے رہنے کی تاکید کی۔“ 66 ( تاریخ لجنہ جلد چہارم صفحہ 488) 277