زندہ درخت — Page 276
زنده درخت اے خدا بر تربت او ابر رحمت ہا ببار خاکسار اس وقت کینیا میں تھا۔حضور ایدہ اللہ تعالیٰ اور بزرگان جماعت نے تعزیت فرمائی۔اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے بزرگوں کی نیکیوں کو قائم رکھنے کی توفیق مرحمت فرمادے اور ان سے بخشش و فضل کا سلوک فرمادے۔(اے خدا تو ایسا ہی کر )۔تحریک جدید کے پانچ ہزاری مجاہدین میں میاں عبدالرحیم صاحب درویش کا نمبر 787 ہے (ص61)۔آمنہ بیگم صاحبہ کا نمبر 72 ہے۔(ص37) -38- محترمہ آمنہ بیگم صاحبہ کا تاریخ میں ذکر خیر ہجرت کے بعد جب لاہور سے دارالہجرت ربوہ منتقل ہوئے تو حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے درویشوں کے خاندانوں کو اپنی نگرانی میں دارالخواتین میں ٹھہرایا یہ 24 کمروں اور وسیع صحن پر مشتمل تھا اس کا انتظام آپا امتۃ اللطیف صاحبہ کے سپر د تھا جس میں آپ کی والدہ محترمہ آمنہ بیگم صاحبہ کا تعاون حاصل تھا ایک موقع پر خود حضرت صاحب نے آپ کو دارالخواتین کا نگران مقر فر مایا “ 29 برس کا طویل عرصہ ( تاریخ تلجنہ جلد 2ص108) آپ خواتین اور بچیوں کی تعلیم قرآن ، تربیت اور پابندی نماز کے لئے خاص طور پر سرگرم رہتیں۔حضرت چھوٹی آپا مریم صدیقہ صاحبہ نے کئی دفعہ اس امر کا اظہار فرمایا کہ لطیف کو کام کا موقع ملنے میں اس کی امی کا تعاون شامل ہے۔276