زندہ درخت — Page 215
زنده درخت خالی سا معلوم ہوتا ہے۔آپ کی اور میری محبوب ترین ہستی بھی اعتکاف پر جا چکی ہوگی اللہ تعالیٰ اس کی سعی کو قبول فرمائے جس عورت نے خاوند کی جان اور اپنی جان کو ایک کر دیا میں نے آنکھ بند کر کے اُس کی پیروی کی۔جنت پالی۔ہماری عید پر کیا پروگرام ہے؟ روٹی لنگر سے چائے خود۔۔رات عید ہونے کا فیصلہ ساڑھے دس بجے ہوا۔اعتکاف بیٹھا تھا۔بستر وغیرہ بیت سے لانے میں تقریباً بارہ بج گئے سونے کے لئے لیٹا تو بیت سے ساتھ آنے والے کھٹملوں نے سونے نہ دیا کہنے لگے اتنی راتیں جاگتے رہے ہو آج کیوں سوتے ہو۔تیز روشنی کا بلب جلا کر ان کا صفایا کیا قرآن پاک کا ایک پارہ باقی تھا مکمل کیا۔جلدی سے جا کر صبح کی نماز باجماعت مشکل سے لی۔اللہ تعالیٰ کی شان ، یوں معلوم ہوتا تھا فرشتے میرے لئے رات بھر عید کی خوشیاں جمع کرتے رہے ہیں عید سے قبل عید کرنے والا میں ہی تھا۔اللہ تعالیٰ عید کو میرے لئے میری قوم اور خاندان اور ملک کے لئے سارے جہاں کے لئے بابرکت فرمائے شکر ہے اعتکاف خیریت سے گزرا میرے خیمہ میں سارے معتکف جمع ہو کر کھانا کھاتے تھے مجھے بھی خدا نے اُن کی خدمت کا موقع دیا۔ایسے مواقع کا ثواب نعمت کا خورشید بن کر میرے چاندوں پر چمکے گا انشاء اللہ۔عید پر اہتمام کرتا ہوں اور تکبیرات سے آپ کو اللہ تعالیٰ سے قریب تر کرنے کا چارہ سوخدا تعالیٰ آپ کو اپنی رضا کی چادر میں ایسا چھپالے کہ کوئی ذرہ فنافی اللہ اور فنافی الرسول سے باہر نہ رہے آمین یہ حج کا دن ہے اور ایسی دعائیں آج قبولیت حاصل کرتی ہیں۔امی جان کی وفات 13 / مارچ 1976ء کو اچانک ہارٹ فیل ہو جانے سے ہوئی ہجر میں زندگی کے ساتھی کی رحلت کی خبر پہاڑ ٹوٹ پڑنے کے مترادف ہوسکتی ہے مگر درویش کا صبر و حوصلہ اور توکل علی اللہ دیکھئے، تہتر سال عمر ، صحت کمزور، بچوں سے دور تنہا، مگر راضی برضا ہونے کا مثالی رد عمل یہ بھی درویش مرحوم سے اللہ تعالیٰ کا خاص سلوک تھا کہ اطلاع ایسے 215