زندہ درخت

by Other Authors

Page 216 of 368

زندہ درخت — Page 216

زنده درخت وقت میں ملی جب آپ اللہ تعالیٰ ہی کے گھر میں تھے اور نیک ساتھی غمگساری کو موجود تھے۔وفات کی اطلاع چار دن بعد لی تھی۔تحریر فرمایا :- عزیزان آج مورخہ 1976-3-17 بیت مبارک میں نماز کے بعد حضرت امیر صاحب نے محراب میں سے مجھے آواز دی میں گیا تو آپ نے حضرت میاں وسیم احمد صاحب کا خط سب کو بٹھا کر سنایا جس میں عزیزہ مکرمہ کی شادی کی خبر تھی اور پھر ویزا کے بڑھنے کا مژدہ تھا اور اس کے بعد آپ کی والدہ صاحبہ کی وفات حسرت آیات کا ذکر تھا سب سے بڑی خوشی یہ ہوئی یہ خبر میں نے بیت مبارک میں سنی جس کے متعلق خدا کا الہام ہے۔کہ سب کام جو اس میں ہوں گے مبارک ہوں گے سبحان اللہ مرنا کس نے نہیں لیکن ایسی مبارک ساعت اور موت قابل صدر شک ہے میں تو ایک عرصہ سے منذر خواہیں دیکھ رہا تھا 1976-3-9 کو جو حضرت اقدس کا میرے خط کا جواب ملا اس کا ایک فقرہ یہ بھی تھا کہ خوابوں کے منذر پہلو سے محفوظ رکھے میں خود بھی علیل رہا اور اچانک میرا دایاں ہاتھ ہی علیل ہوا۔میرے ہاتھ کو اب آرام ہے اور خدا کے فضل سے صحت بھی اچھی ہے۔آپ سب کے خط بھی ملے۔عزیز مجید کا مرسلہ جائے نماز ملا بڑی اچھی فال اور دوراندیشی کی سوجھی مسجد سے آکر فجر کے بعد سجدہ اُس پر کیا دعائے مغفرت کی اور اُس خلا اور انقلاب کو اچھے رنگ میں بدلنے کی دعا کی۔۔اللہ تعالیٰ اُس کو غریق رحمت کرے اور آپ سب کو صبر اور استقلال کی توفیق دے آمین۔کتبہ اُن کی امانت سے پیسے نکلوا کر اعلی درجہ کا جس پر کم از کم چار پانچ صد روپیہ لگے لگوا دینا۔دعا میری طرف سے بھی کر دینا میں خدا کے فضل سے صابر ہوں۔احمدی ہوں۔میری تو تبلیغ کا نکتہ یہ ہے کہ خدا کے فیض کو بند کرنے والا ابھی تک پیدا ہی نہیں ہوا اور اسی طرح محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے 216