زندہ درخت

by Other Authors

Page 194 of 368

زندہ درخت — Page 194

زنده درخت 12-11-1948 آج جمعہ ہے عید گذر چکی ہے آج درویش‘ ماہانہ اخبار کا اجراء ہوا سب سے قبل میں نے خرید کر آپ کو رجسٹرڈ پوسٹ کیا اس کے ہمراہ اہلِ حدیث کا ایک اصل پرچہ جس میں حضرت اقدس کے لئے اچھے الفاظ نہیں۔ارسال کیا ہے۔یہ قیمتی ہے۔یہ چیزیں تاریخ احمدیت میں کام آنے والی ہیں مر گئے لکھنے والے لکھ لکھ کر اور مٹ گئے اُن کے دفتر مگر اللہ تعالیٰ کے وعدے پورے ہوئے۔“ 1949ء کے جلسہ سالانہ کا آنکھوں دیکھا حال اور اس کے تاثرات کا خط میں ذکر ہے۔27-12-1949 الحمد للہ آج بھی جلسہ سالانہ کا دن خیریت سے گزرا۔جلسہ گاہ بھر پور تھا۔سکھ ہند واکثر آئے تھے۔ملٹری پولیس کا خاطر خواہ انتظام تھا۔مولوی سلیم صاحب نے اقتصادی نظام، واحد حسین صاحب نے مسلمان سکھ ملاپ ، بشیر احمد صاحب مبلغ دہلی نے مسیح موعود کی آمد ہندؤں سکھوں کی کتب کے حوالوں سے ثابت کی۔سبحان اللہ عجیب سماں تھا بہت اچھے لیکچر ہوئے۔حاضرین وجد میں تھے۔“ آپ ایسے متعدد واقعات سنایا کرتے تھے۔جن میں تقسیم برصغیر کے بعد کئی وجوہات کی بناء پر بچھڑے ہوؤں کو ملانے کے لئے عملی کوششوں کا ذکر ہوتا۔دراصل قادیان میں جو احمدی ایک جماعت کے طور پر رہتے تھے۔وہ ایک طرح اکثر مسلمانوں کے لئے توجہ کا مرکز بن گئے آس ہوتی تھی کہ یہاں سے مددمل سکتی ہے۔خط میں تحریر فرماتے ہیں :۔ایک لڑکی نے بارہ مولا سے لکھا ہے کہ مکیریاں کے رہنے والے بابو دین محمد صاحب ولد غلام حسن صاحب قریشی 1947 ء سے لاپتہ ہیں۔ان کا پتہ کریں۔لاؤڈ سپیکر سے اعلان کروائیں۔“ ربوہ سے دُعا کی تحریک پر درویشوں کے دُعا کرنے کا انداز اور سماں اس خط سے بخوبی ظاہر ہوتا ہے:- 194