زندہ درخت — Page 192
زنده درخت نہیں اللہ تعالیٰ ہی اپنے فضل و کرم سے اپنی ستاری سے عمل کی ہمت دے۔یاد آتی ہیں۔دعا کرتا ہوں۔دعا کرتا ہوں دعا کرتا ہوں۔یہ درحقیقت میری محسنہ ہیں۔میرے ساتھ جس حسنِ سلوک سے زندگی گزاری اس کا اجر اللہ تعالیٰ ہی دے مجھ سے تو قدر نہ ہوسکی۔۔۔۔۔۔۔عشاء کی نماز پڑھ کر آیا چائے بنائی تھی۔واپس آیا تو بلی پی گئی تھی اس کے بعد ہم خبریں سن کر او پر اُستانی جی کے کمرے میں جس میں لڑکیاں پڑھا کرتی تھیں سو جاتے ہیں۔بقیہ حصہ میں ایک اور درویش رہتا ہے سردی ہوگئی ہے۔میاں حفیظ احمد کے ہاں بچی پیدا ہوئی ہے مکرمہ امی جان ، اماں جان اور حضور کو مبارکباد عرض کرنا اللہ لبی عمر دے، صاحب اقبال کرے، نیز والدین کے لئے ٹھنڈک ہو۔آمین۔سنا ہے اکثر درویشوں کے گھر والوں کو میاں صاحب کی طرف سے فارم پر کرنے کو ملے ہیں قادیان جانے کے لئے کیا آپ کو بھی ملا ہے؟ اگر آپ کی والدہ صاحبہ آنا چاہیں تو آجائیں۔قادیان میں چھوٹے چھوٹے غیر مسلم لڑکے آلو چھولے کرارے کی آوازیں لگاتے ہیں۔ان کا تمدن بھی عجیب ہے۔کھیل کود، کھانا کمانا، عیش کرنا، پر دہ جو حیا کا منبع ہے ان میں ہے ہی نہیں۔چھوٹے بچے سینما سے گیت سن آتے ہیں اور گاتے پھرتے ہیں۔ایک چھ سال کا بچہ گلی میں کہ رہا تھا پی پی نہ بول ویری پیا گھر آ جا۔ہمارے شہر والے مکان کے مغربی حصہ میں جس میں علی محمد بکریاں باندھا کرتا تھا۔عارضی سینما بنا ہے اور خوب چل رہا ہے وہاں ایک جلسہ ہوا تھا جسے ہم ریتی چھلہ بولتے تھے ، اب نہرو پارک ہے اسی میں جلسہ ہونا تھا جو پانی کی وجہ سے نہ ہو سکا۔کمیٹی گھر میں مغرب کی جانب مہاتما گاندھی کا سنگ مرمر کا نصف بت نصب کیا ہوا ہے وہاں بھی جلسہ پر گئے تھے۔بازاروں محلوں کے نام اب بدل دئے ہیں صرف بیت مبارک کے محلہ کا نام احمد یہ محلہ ہے۔192