زندہ درخت

by Other Authors

Page 191 of 368

زندہ درخت — Page 191

زنده درخت درزی خانے میں مولوی عبدالحمید صاحب بھینی والے اور چوہدری محمد طفیل صاحب نے چائے کی دکان کھولی ہے ان کی بھٹی پر چائے بنائی کچا دودھ آٹھ آنے سیر ملتا ہے۔زیادہ سردی ہو تو دو بار چائے پی لیتا ہوں۔ایک ہفتہ ہوا ایک احمدی کشمیری سے 23 روپے میں کالی شال خرید لی ہے اوڑھ کر ڈھاب پر مچھلی کی تاک میں بیٹھ جاتا ہوں۔۔وہاں سے نو بجے آئے وقار عمل شروع ہوا چار آٹھ آدمی مل جاتے ہیں کسی کو گارا بنانے پر کسی کو گارالانے پر کسی کو اینٹیں لانے پر کسی کو پکڑانے پر لگا دیتا ہوں خوب کام لیتا ہوں۔کوئی کہتا ہے بھائی جی بس کریں ، تھک گئے ، پونے بارہ ہو گئے۔کسی کو رعب سے کسی کو محبت سے وعظ و نصیحت کر کے کام پر لگائے رکھتا ہوں کبھی ذکر حبیب شروع کر دیا قصہ کہانی سنائی تذکرۃ الاولیاء اور صحابہ کرام کی روایات سنائیں ٹھیک بارہ بجے چھٹی ہوتی ہے۔آج کل مدرسہ احمدیہ جس کی صحن کی شمالی دیوار بارش میں گر گئی تھی بنارہے ہیں۔جلسہ سالانہ آرہا ہے۔بے حد کام باقی ہے۔عبدالحمید صاحب کھا نالا رکھتے ہیں آ کر کھا لیتا ہوں۔نماز ظہر پڑھ کر کبھی ڈھاب پر گئے۔مچھلی ملی تو مل کر کچھ کھائی پر کچھ بیچ دی۔چینی کنٹرولر نے نہیں دی کہا کہ ”لو ہار تم ، ترکھان تم ، سوڈا واٹر اور دیوار تم بناتے ہو بچے خوش ہوں کہ کسی کام میں عار نہیں ہے۔کسی کی خوشامد نہیں کرتا خدا تعالیٰ نے ڈھاب میں مچھلی بھیج دی چائے پانی چل رہا ہے۔عصر کی نماز کے بعد بخاری شریف کا درس ہوتا ہے۔شام کو بہشتی مقبرہ کی صفائی کا کام بھی ہوتا ہے۔نماز مغرب نماز عشاء دن ختم ہو گیا۔“ شکر گزاری پروگرام تو آپ کی امی ہی مرتب کیا کرتی تھیں۔اُن کی ہمت تھی اپنے کام بھی کرتی اور مجھے بھی چوکس بیدار رکھتی۔میں تو اُن کے بغیر مٹی کا ایک ڈھیلا بھی 191