زندہ درخت — Page 179
زنده درخت میرے کتابوں کے شوق سے ایک دفعہ بہت فائدہ اس طرح ہوا کہ ہندوستان میں مہدی علیہ السلام کے متعلق ایک فارسی قصیدہ کی دھوم مچی ہوئی تھی اور اصل قصیدہ دستیاب نہ تھا۔میں نے حضرت صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب کو بتایا کہ اصل کتاب شاہ نعمت اللہ ولی کا قصیدہ ہے جو فارسی میں ہے۔123 سال پہلے کلکتہ سے شائع ہوا تھا۔نام اربعین فی احوال المحمد مین تھا رسالہ پر 25 محرم الحرام 1825 ھجری لکھا ہے مجھے یہ اطلاع دے کر خوشی ہوئی دنیا کی دولت تو دنیا کے اجارہ داروں نے لوٹ لی۔ہمارے حصے میں علم کی دولت آئی۔نادر ونایاب تحفے : آپ نایاب کتب ایسے احباب کو تحفے میں دیتے جن کے متعلق آپ کو حسنِ ظن ہوتا کہ کتاب کی قدر کریں گے اور استفادہ کریں گے اپنے داماد محترم شیخ خورشید احمد صاحب کو اسی جذبے کے تحت خطبہ الہامیہ کا پہلا ایڈیشن ، اخبار الحکم کی پہلی جلد ، حضرت اقدس مسیح موعود کے دستخط والی مبارک کتاب کشف الغطاء اور بعض نادر کتب کے علاوہ خاندان کی یادداشتوں والی ڈائریاں اور خود نوشت حالات بھی عنایت کئے۔بھائی جان باسط صاحب کو دینی کتب، لغات اور عربی میں حدیث کی کتب بھیجتے۔خاکسار جب یو نیورسٹی اور یئنٹل کالج میں زیر تعلیم تھی شعر و ادب کے موضوع پر ملنے والی کتب مجھے بھیجتے رہے انہیں میں حضرت مرزا سلطان احمد صاحب کی ادب پر تنقید کی ایک کتاب بھی مجھے ملی۔ناصر صاحب کو ایک ایسی کتاب تحفہ میں دی جو کئی لحاظ سے تاریخی اور یادگار بن گئی ہے۔یہ اسلامی اصول کی فلاسفی کا ابتدائی ایڈیشن ہے۔جس پر ناصر صاحب کے والد صاحب کی تحریر ہے۔This book belongs to Molvi Muhammad Shamsud-din Ahmadi Sindh Club Karachi 8-12-18 179