زندہ درخت

by Other Authors

Page 178 of 368

زندہ درخت — Page 178

زنده درخت دلائی کہ کتب بذریعہ پارسل بھیجی جاسکتی ہیں۔حضرت میاں صاحب نے تحریر فرمایا:- رتن باغ لاہور 5:9 بسم اللہ الرحمن الرحیم مکرمی میاں عبدالرحیم صاحب سوڈا واٹر فیکٹری السلام علیکم ورحمۃ اللہ برکاته آپ کا خط موصول ہوا۔میں نے تو ہمدردی کے خیال سے لکھا تھا آگے آپ اپنے حالات کو بہتر سمجھتے ہیں۔اللہ تعالیٰ سب کا حافظ و ناصر رہے اور دنیا کی نعمتوں کا دروازہ کھولے۔آپ کی کتابوں کے پارسل اس کثرت کے ساتھ آئے کہ مجھے طبعاً یہ خیال پیدا ہوا کہ آج کل تنگی کے زمانہ میں اتنے پارسلوں کا خرچ یقینا بوجھ کا موجب ہوگا۔گو دوسری طرف میں نے اس مثال کو دیکھتے ہوئے یہ فائدہ بھی اٹھایا کہ ملک صلاح الدین صاحب کو خط لکھا کہ اگر اس طرح پارسل آسکتے ہیں تو آپ کو بھی سلسلہ کی ضروری کتابیں بھجوانے میں اس طریق سے فائدہ اُٹھانا چاہئے۔بہر حال انما الاعمال بالنیات۔لاہور میں الحمدللہ خیریت ہے آپ کے بچے کبھی کبھی ملتے رہتے ہیں اور خیریت سے ہیں۔رمضان میں جو تعلیم القرآن کلاس لجنہ کی زیر نگرانی جاری ہوئی تھی۔اس میں آپ کی دونوں لڑکیاں شامل ہوئی تھیں۔اور خدا کے فضل سے دونوں پاس ہوگئی ہیں۔آپ کے والد صاحب اب کافی ضعیف ہو چکے ہیں اور قادیان کے کانوائے کے انتظار میں بیٹھے ہیں۔میں خیال کرتا ہوں کہ اُن کے لئے یہی بابرکت ہے کہ اپنے بقیہ ایام زندگی قادیان میں گزاریں اور دعاؤں اور نوافل کے پروگرام میں حصہ لیں۔میری طرف سے سب دوستوں کو سلام پہنچادیں۔فقط والسلام مرزا بشیر احمد 178