زندہ درخت

by Other Authors

Page 103 of 368

زندہ درخت — Page 103

زنده درخت قدر برکت ہوئی کہ حد بیان سے باہر ہے۔جس قدر شکر کروں کم ہے۔ڈاکٹر سید غلام غوث صاحب کی دکان کرایہ پر لے کر سولہ سال کام کیا پھر اس کے بالکل سامنے بیت مبارک چوک میں حضرت نواب محمد علی خان صاحب کی دکان کرایہ پر لے کر کام کیا۔( تا وفات یہ دکان آپ کے پاس رہی قریباً 46 سال۔) جس کام میں بھی ہاتھ ڈالا برکت ہی برکت دیکھی۔اعلیٰ ترین سرکاری ملازمین سے زیادہ کمایا۔اس پر حضرت خلیفتہ اسیح الثانی کی ذاتی شفقت سونے پر سہا گہ تھی صرف آپ ہی نہیں خاندان مسیح موعود کے سب ہی افراد محبت سے پیش آتے کوئی سفر ہوتا، تقریب ہوتی ، ٹرپ ہوتا مجھے سوڈا واٹر اور آئس کریم کا آرڈر ملتا۔اس طرح رفاقت نصیب ہوتی اور مالی فائدہ بھی ملتا۔ان نایاب رفاقتوں میں چھوٹے چھوٹے دلچسپ واقعات روز کا معمول بن گئے۔جو ہماری خوشی کا سامان ہوتے۔103