ذکر حبیب

by Other Authors

Page 66 of 381

ذکر حبیب — Page 66

66 ساتھ اس جگہ اُن کا نام لامک مشہور ہو گیا ہو۔تب حضور نے مجھے فرمایا کہ لغت عبرانی سے دیکھنا چاہیئے کہ لفظ لا مک کے کیا معنے ہیں۔تب میں اپنی لغت کی کتاب لے کر حضرت صاحب کی خدمت میں اندرون خانہ حاضر ہوا اور لفظ لا مک کے معنے اس میں سے حضرت صاحب کی خدمت میں عرض کئے کہ لائک کے معنے ہیں جمع کرنے والا۔چونکہ جمع کرنے والا مسیح ناصری کا نام ہے اور اس کا یہ نام موجودہ انا جیل میں درج ہے جہاں اس نے کہا ہے کہ میں بنی اسرائیل کی کھوئی ہوئی بھیڑوں کو جمع کرنے کے واسطے آیا ہوں۔اس بات کو سُن کر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بہت خوشی ہوئی۔آپ نے سجدہ کیا اور میں نے بھی حضرت صاحب کو دیکھ کر سجدہ کیا۔حضور ایک تخت پر بیٹھے ہوئے تھے اور تخت پر ہی حضور نے سجدہ کیا۔میں نے فرش پر سجدہ کیا۔سال ۱۹۰۱ء جماعت کے لئے ایک خاص دُعا ۲۵ فروری ۱۹۰۱ء۔فرمایا میں اس بات کے پیچھے لگا ہوا ہوں کہ اپنی جماعت کے واسطے ایک خاص دُعا کروں۔دُعا تو ہمیشہ کی جاتی ہے مگر ایک نہایت جوش کی دُعا کرنا چاہتا ہوں جب اس کا موقع مل جائے۔قرآن شریف ذو المعارف ہے فرمایا - قرآن شریف کو پڑھنے والا جب ایک سال سے دوسرے سال میں ترقی کرتا ہے تو اپنے گذشتہ سال کو ایسا معلوم کرتا ہے کہ گویا وہ اس وقت طفل مکتب تھا کیونکہ یہ خدا تعالیٰ کا کلام ہے اور اس میں ترقی بھی ایسی ہی ہے۔جن لوگوں نے قرآن شریف کو صرف ذوالو جو ہ کہا ہے انہوں نے قرآن شریف کی عزت نہیں کی۔قرآن شریف کو ذو المعارف کہنا چاہئیے۔ہر مقام میں سے کئی معارف نکلتے ہیں اور ایک نکتہ دوسرے نکتہ کا نقیض نہیں ہوتا۔میاں غلام حسین صاحب پر ابتلاء ایک دفعہ حضور کے مکان میں چند لڑکے آپس میں کھیلتے ہوئے کسی بات پر جھگڑ پڑے۔میاں غلام حسین صاحب نانپز کے لڑکے نے شیخ رحمت اللہ صاحب کے لڑکے کو گالی دی - شیخ صاحب کے لڑکے نے حضرت صاحب کے پاس شکایت کی۔حضرت صاحب نے میاں غلام حسین صاحب کے لڑکے کو چند تھپڑ مارے۔یہ بات میاں غلام حسین کی بیوی کو بہت ناگوار گذری اور وہ میاں غلام