ذکر حبیب

by Other Authors

Page 64 of 381

ذکر حبیب — Page 64

64 جواب خود لکھا ہے جو ارسال خدمت کیا گیا ہے۔مجھے تعجب ہے کہ آپ نے ایک غیر احمدی کی بات پر اتنا یقین کیا کہ اُس کے خواب کو سچا سمجھا اور ایک فکر اپنے دامنگیر کیا اور فکر بھی ایسا کہ حضرت کو خط لکھا۔میں نے دیکھا کہ ایک شخص جو غیر مسلم تھا خواب بیان کرتا تھا کہ نعوذ باللہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جہنم میں جلتے ہیں۔جو شخص خدا کے فرستادہ کو نہیں مانتا وہ منکر ہے، کافر ہے، نافرمان ہے۔ایسے شخص کے خواب کا کیا اعتبار ہے۔قسم بخدا اگر ایک شخص حاجی ہو اور اُس نے ستر حج کئے ہوں اور پانچ نمازیں پڑھتا ہو اور ہمیشہ روزہ رکھتا ہو مگر مسیح موعود کو نہیں مانتا اور میرے متعلق یہ خواب سنائے کہ میں حق پر نہیں ہوں تو قسم بخدا اُس کی خواب کا مجھ پر ذرا اثر نہ ہو۔تعبیر میں لکھا ہے کہ بسا اوقات خواب دیکھنے والا اپنی ہی گندی حالت کو خواب میں دیکھتا ہے، مگر شکل دوسرے کی دکھائی جاتی ہے۔لیکن اگر بہر حال تب بھی میں ان خوابوں کے درمیان کوئی متوحش امر میں نہیں دیکھتا۔پٹانے آپ کے جسم کے اندر نہیں باہر ہیں۔ان پر لفظ گناہ لکھا ہے گویا آپ کے گناہ آپ سے نکل گئے۔پٹانے اُڑ جانے والی شے ہے۔اس طرح آپ کے گناہ اُڑ جائیں گے صرف آگ لگانے کی کسر باقی ہے۔وہ آگ عشق اور محبت کی ہے جو ابھی آپ میں پیدا نہیں ہوئی کیونکہ آپ مخالفوں کی خوابوں سے ڈرتے ہیں۔تمام مخالفین سے قطع تعلق کر کے جب آپ خالصا مسیح کے ہو جائیں تو دو محبتوں کی رگڑ سے ایک آگ پیدا ہوگی جو آپ کے گناہوں کو اُڑا دے گی اور بھسم کر - دے گی۔من الاسلام بر طرفها - اول تو یہ فقرہ ہی غلط اور مہمل ہے۔پر اگر صحیح سمجھ لیا جائے تو اس کے معنے صاف ہیں کہ آپ اسلام میں سے ہیں اور اس کی طرفداری پر ہیں۔من شمولیت کے لئے آتا ہے نہ کہ علیحدگی کے لئے مثلاً سيقول السفهاء من الناس - سفهاء الناس میں شامل ہیں۔نہ کہ وہ غیر انسان ہیں۔ایسا ہی آپ من الاسلام ہیں یعنی اسلامیوں میں شامل ہیں۔ہر معنے اُوپر - طرف معنے طرفداری-ها معنے اُس کی۔آپ اسلام کی طرفداری میں ہیں۔اگر طرف کے معنے ایک طرف یعنی کنارہ لیا جائے جو ضروری نہیں تو اس کے یہ معنی ہیں کہ آپ ہنوز مرکز میں داخل نہیں ہوئے۔آپ کنارہ پر ہیں اس واسطے مخالفین کے خوابوں کا آپ کے دل پر اثر پڑ جاتا ہے۔آپ اندر چلے جائیں تو کسی کا اثر آپ پر نہ پڑے۔آپ ہندوؤں کی طرف سے جھگڑتے ہیں۔اس سے بہتر اور کوئی بات نہیں ہو سکتی۔ہمارا