ذکر حبیب — Page 63
63 سے بہتیرا جھگڑتے ہیں کہ تو جسم کے ساتھ آسمان پر بیٹھا ہے اور اسی جسم کے ساتھ زمین پر نازل ہوگا مگر وہ نہیں مانتا اور قرآن وحدیث اور عقلی دلائل اور تاریخی واقعات سے ہمیں جھوٹا ثابت کرتا ہے۔اب ہمارا بچاؤ صرف اسی میں ہے کہ تو جلدی آسمان سے نازل ہوتا کہ ہماری سچائی ثابت ہو۔اس نظم کو سن کر تمام حاضرین جلسہ نہایت محظوظ ہوئے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بہت خوش ہوئے اور یہ نظم چھاپی گئی اور شائع ہوئی اور اس کے کئی ایڈیشن اب تک شائع ہو چکے ہیں۔بعد میں مولوی صاحب موصوف نے مسیح ناصری کی طرف سے ایک جواب بھی مولویوں کے نام نظم میں شائع کیا تھا۔غیر متقی کی خواب قابل اعتبار نہیں انہی مولوی محمد اسمعیل صاحب کا ذکر ہے کہ ان کے علاقہ میں ایک برائے نام صوفی نے انہیں کہا کہ میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ تم ہندوؤں کے طرف دار ہو کر ان کی طرف سے جھگڑتے ہو اور آپ کے پاس پٹانے ہیں اُن پر لفظ گناہ لکھا ہے اور آپ کے متعلق یہ الفاظ مجھے دکھائے گئے۔”من الاسلام برطرفها مولوی صاحب اُس صوفی کے بیان کو سن کر گھبر ائے اور حضرت مسیح موعود کو خط لکھا کہ میں اس کو سُن کر حیران ہوں اور بہت استغفار کر رہا ہوں۔عاجز راقم اُن دنوں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا خادم ڈاک تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک کاغذ پر عاجز راقم کو لکھا ” جواب لکھ دیں کہ تو بہ استغفار عمدہ چیز ہے مگر ان لوگوں کی خوابوں کا ہرگز اعتماد نہ کریں کیونکہ یہ لوگ تقویٰ سے بعید ہیں اور شیطان کے مس سے خالی نہیں۔ابھی تک تو میں تمہارے درمیان زندہ ہوں اور صد ہانشان ابھی ظاہر ہور ہے ہیں۔چاہئیے کہ ایک ماہ کے بعد میری کتاب حقیقۃ الوحی منگوا کر دیکھو کہ اُس وقت تک وہ انشاء اللہ چھپ جائے گی۔جس شخص کو تز کیہ نفس حاصل نہیں وہ جس قدر شیطان کے قریب ہے، اس قدر خدا کے قریب نہیں۔والسلام عاجز راقم نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی یہ تحریر اصل مولوی محمد اسمعیل صاحب کو بھیج دی اور اُس کے ساتھ اپنی طرف سے بھی ایک خط لکھ کر بھیجا جو درج ذیل ہے۔: بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مخدومی اخویم محمد اسمعیل صاحب السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ آپ کا خط جو حضرت صاحب کے نام تھا میرے پڑھنے میں آیا۔حضرت نے اُس کا