ذکر حبیب

by Other Authors

Page 61 of 381

ذکر حبیب — Page 61

61 ساتھ بھیجے گئے تھے۔مجسٹریٹ نے معمولی کارروائی کے ساتھ اصغر حسین کے دعوی کو خارج کر دیا اور زبانی کہا کہ دراصل یہ مقدمہ تو سماعت کے قابل نہ تھا مگر ہم نے اس خیال سے رکھ لیا تھا کہ اس بہانہ سے حضرت مرزا صاحب کی زیارت ہو جائے گی مگر وہ تو تشریف نہیں لائے۔اس واسطے ہم اس کو یہاں ہی بند کر تے ہیں۔جب یہ من آیا تو اتفاق سے میں حضرت صاحب کی خدمت میں حاضر تھا اور بھی بہت سے لوگ گول کمرہ میں جمع تھے۔میں نے ہی حضرت صاحب کی خدمت میں پڑھ کر سنایا۔مجسٹریٹ کے نام کو میں نے جیم کی پیش کے ساتھ جوتی پر شاد کر کے پڑھا۔کیونکہ یہ نام پنجاب میں نہیں ہوتا اور میرے لئے ایک نیا لفظ تھا۔اس پر تمام حاضرین بے اختیار ہنس پڑے اور کسی صاحب نے بتلایا کہ صحیح نام اس طرح سے ہے۔حضرت سید امیر علی شاہ صاحب ملہم سیالکوٹی ضلع سیالکوٹ میں ایک بزرگ سید امیر علی شاہ صاحب مرحوم تھے جن پر کشف اور الہام کا دروازہ کھلا ہوا تھا۔وہ ایک دفعہ قادیان تشریف لائے اور مدت تک یہاں رہے اور روزانہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی مجلس میں اپنے ایسے کشوف اور الہامات سناتے تھے۔جس میں ان کا حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دربار میں حاضر ہونا بیان کیا جاتا تھا۔ان کے بعض کشف اور الہامات ایک اشتہار کی صورت میں بھی شائع کئے گئے تھے۔غالبا یہ ۱۸۹۹ ء کا واقعہ ہے۔ان بزرگ صاحب کے صاحبزادے ڈاکٹر محمد حسین شاہ صاحب اب فوج میں ملازم ہیں اور سلسلہ کے مخلص خادموں میں سے ہیں۔رسالہ واقعات صحیحہ ۱۸۹۹ ء یا اس کے قریب کا واقعہ ہے جب پیر مہر علی شاہ صاحب گولڑوی نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی مخالفت شروع کی اور حضور علیہ السلام نے پیر صاحب کو یہ چیلنج دیا کہ وہ قرآن شریف کی تفسیر لکھنے کے معاملہ میں مقابلہ کریں۔اس وقت پیر صاحب نے یہ چالا کی کی کہ اپنے بہت سے مریدین کو ساتھ لے کر لاہور چلے آئے کہ ہم کو چیلنج منظور ہے اور تفسیری مقابلہ سے پہلے ہم ایک زبانی تقریر کھڑے ہو کر کریں گے۔جس سے اُن کی غرض یہ تھی کہ عوام کو حضرت صاحب اور آنحضور کی جماعت کے خلاف ایک جوش پھیلا کر شور برپا کر دیں گے۔حضرت صاحب نے ایسی حالت میں لا ہور جانا مناسب نہ سمجھا اور احمد یہ جماعت لاہور نے پیر صاحب کے مقابلہ میں اشتہارات شائع