ذکر حبیب

by Other Authors

Page 341 of 381

ذکر حبیب — Page 341

341 پروفیسر: واقعی یہ میری سمجھ میں نہیں آتا تھا کہ انسان لاکھ نیکی کرے پھر بھی اس کی نیکی رائیگان جائے۔جب تک کفارہ پر ایمان نہ لاوے۔اس کے بعد اس نے مع اپنی میم کے کھڑے ہو کر شکریہ ادا کیا۔اور اس امر کا اظہار کیا کہ مجھے اپنے سوالات کا جواب کافی اور تسلی بخش ملنے سے بہت خوشی ہوئی۔اور مجھے ہر طرح سے کامل اطمینان ہو گیا۔(نوٹ : پروفیسر بعد میں احمدی مسلمان ہو گیا تھا اور مرتے دم تک اس عقیدہ پر قائم رہا اور اس کے خطوط میرے پاس آتے رہے۔محمد صادق )