ذکر حبیب

by Other Authors

Page 340 of 381

ذکر حبیب — Page 340

340 ہے۔چاند جو پیدا ہوا ہے زمین سے۔زمین میں زندگی کی کیفیت تھی۔آپ کی کیا رائے ہے؟ اور وہ کہتے ہیں۔عقل مشتری نے دی۔مسیح موعود : زندگی اور قومی کا سرچشمہ باری تعالیٰ ہے۔اُس نے سُورج، چاند و دیگر اجرام سماوی کو انسان کی خدمت میں لگا دیا ہے۔وہ جب پیٹ میں تیار ہوتا ہے۔تو اجرام سماوی کی تا خیرات سے فائدہ اٹھاتا ہے۔سبعہ سیارہ کا اثر بھی ہے۔یہ تاثیرات ہماری شریعت کے مخالف نہیں لیکن ہم ایسی بات کو جو ثبوت شدہ نہ ہو۔ماننے کے لئے تیار نہیں۔ہاں یہ ٹھیک ہے کہ انسان کی تربیت میں اجرام سماوی کا بھی حصہ ہے۔جیسے کہ چاند کی روشنی سے پھل پکتے ہیں اور انار کے پکنے اور پھوٹنے کی آواز بھی نکلتی ہے۔رُوح کے اقسام پروفیسر: کیا جو کچھ کھیوں میں اور دوسرے پرندوں میں ہے۔اس کا نام بھی روح ہے؟ مسیح موعود : روح تین قسم کی ہے۔روح نباتی ، حیوانی ، انسانی حقیقی کمالات کی جامع اور حقیقی زندگی کی وارث انسان کی روح ہے۔حیوانات کی روح اس سے کم درجے پر۔نباتات کی اس سے کم۔نباتات میں ایک قسم کا احساس ہوتا ہے۔ایک بوٹا ہے جب کسی گھر میں لگایا جائے۔جب چھت کے قریب آ جاتا ہے تو وہ اپنا رُخ کسی اور طرف پھیر لیتا ہے۔چھوٹی موٹی ایک بُوٹی ہے۔اس میں بھی شعور ہے۔اب اس سے زیادہ ان معاملات میں پڑنا اور کنبہ حقیقت میں پہنچنے کی کوشش کرنا فضول ہے۔تو کارز میں کے نکو ساختی کہ با آسماں نیز پرداختی۔انسان قابل عفو پروفیسر: جب ہم ایمان رکھتے ہیں کہ انسان خدا کی طرف سے ہے اور وہ نیکی کی طرف جا تا ہے تو کیا اس کی غلطیاں قابل معافی نہیں؟ کیا یہ عقیدہ صحیح ہے کہ انسان بغیر اس کے نجات نہ پائے گا۔جب تک اس کے لئے ایک خدا کفارہ نہ ہو؟ مسیح موعود : یہ عقیدہ بالکل لغو ہے۔انسان اپنے عمل صالحہ سے خدا کے فضل کو جذب کرتا ہے اور اس فضل پر اس کی نجات ہے۔دُنیا میں دیکھ لو۔کہ انسان تخمریزی کرتا ہے۔پھر اس پر محنت کرتا ہے۔آخر اس کا نتیجہ پاتا ہے۔کسی کفارہ کی ضرورت نہیں پڑتی۔اسی طرح الدنيــا مزرعة الآخرة جیسا کروگے ویسا پاؤ گے۔اللہ تعالیٰ غفور رحیم ہے۔اس کی رحمت سب پر عام ہے؟