ذکر حبیب — Page 297
297 - السلام علیکم۔اس میں کچھ مضائقہ نہیں۔مگر اول یہ تدبیر سوچ لینا چاہئیے کہ اس جگہ سخت بد معاش لوگوں کا فرقہ ہے۔اگر تھانہ سے کوئی شخص تفتیش حال کے لئے آیا۔تو ہندو اور مسلمان دونو مل کر خلاف واقعہ بیانات کریں گے اور پھر انہیں کے مطابق تھانہ دار رپورٹ کرے گا۔اول ان باتوں کو خوب سوچ لینا چاہئیے۔والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ خط نمبر ۴۸ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ * نَحْمَدُهُ وَ نُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ آنا نکه خاک را بنظر کیمیا کنند آما بود که گوشته چشم بما کنند حضرت اقدس مرشد نا و مهدینا مسیح موعود مہدی معہود اَلسَّلامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَانَهُ۔ایک ڈبیا قلموں کی ارسال خدمت ہے۔یہ اس نمونہ کے مطابق ہے جو کلکتہ کے ایک سوداگر کے ذریعہ انگلینڈ سے منگوائی گئی تھی۔ان کا رنگ ویسا ہے۔مگر مضبوط ضرور ہیں۔حضور ان کا تجربہ کرکے مطلع فرما دیں۔نیز پرانی قلموں میں سے ایک مرحمت فرما دیں۔حضور کی جونیوں کا غلام عاجز محمد صادق عفی عنہ ارسال ہے۔السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتَهُ - ڈبیا پہنچی۔جزاکم اللہ خیر۔اور ایک قلم پورانی والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ خط نمبر ۴۹ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ * نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ حضرت اقدس مرشد نا و مهدینا مسیح موعود مہدی معہود السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَانَهُ - اپنی زندگی تو انشاء اللہ حضور کے قدموں میں گذر ہی رہی ہے۔اور آئندہ بھی خُدا سے دعاء ہے۔کہ دین پر خاتمہ ہو۔لیکن آئندہ اولاد کے واسطے بھی یہ حیلہ ہے کہ ان کے لئے ایک مکان بنا دیا جائے۔تو ان کے ذہن نشین ہو جاوے کہ ہمارا وطن اور گھر اسی جگہ حضرت خلیفہ اللہ کے قدموں میں ہے اور جس مکان کو حضور کی اجازت کا خواہاں ہوں۔