ذکر حبیب — Page 296
296 خط نمبر ۴۵ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ * نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيم محتمی اخویم مفتی صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَانَهُ ـ جو شخص روٹی پکانے والا آیا ہے۔سُنا ہے کہ وہ ایک سخت طاعون کی جگہ سے آیا ہے اور کئی عزیز اُس کے مرگئے ہیں۔اُس سے کم از کم دس روز تک پر ہیز ضروری ہے۔سُنا ہے۔ایک لڑکا بھی ساتھ ہے۔اور وہ بیمار ہے۔شاید طاعون ہے۔جلد نکال دیا جائے اور جو بھانجا مولوی یارمحمد صاحب کا مر گیا ہے۔جلد اُس کو دفن کر دیا جائے۔مولوی یار محمد صاحب جنازہ پڑھ لیں بہت مجمع جمع نہ ہو۔بلاشبہ وہ طاعون سے مرا ہے۔پوری احتیاط درکار ہے۔والسلام بِسْمِ خط نمبر ۴۶ خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ * نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ السَّلامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتَهُ - آپ کا خط بطور یادداشت میں نے رکھ لیا ہے۔چند ضروری مضمون جو لکھ رہا ہوں۔اُن کے انشاء اللہ اس کو لکھوں گا کیونکہ یہ مضمون غور کرنے کے لایق ہے۔جلدی نہیں لکھ سکتا۔والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ خط نمبر ۴۷ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ حضرت اقدس مرشد نا و مهدینا مسیح موعود مہدی معہود اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَانَهُ کل کا واقعہ حضوراقدس نے سُنا ہی ہوگا۔ابتدا اس کی یوں تھی کہ گاؤں کے بعض خبیث ہمارے طلباء کو گلی میں سے گذرتے ہوئے کھڑ کی میں سے چھیڑا کرتے تھے۔ایسا ہی۔کل جو ایک نے چھیڑا جس کا نام مہدا بتایا جاتا ہے۔تو ایک لڑکا اس کو کھڑکی سے ہٹانے کے واسطے باہر گلی میں نکلا۔انہوں نے اس کو مارنا چاہا۔وہ بھاگتا ہوا واپس آیا۔۔عاجز محمد صادق