ذکر حبیب

by Other Authors

Page 298 of 381

ذکر حبیب — Page 298

298 حضور دعا فرماویں کہ اللہ تعالیٰ اس مکان کو میرے اور میرے آل واہل کے واسطے موجب برکت اور اپنی رضا مندیوں کا ذریعہ بناوے۔حضور کی سنت کے مطابق میں چاہتا ہوں کہ اس مکان کا کچھ نام رکھوں اور میرے خیال میں وہ نام بیت الصدق ہے۔اگر حضور کی اجازت ہو۔حضور کی جوتیوں کا غلام عاجز محمد صادق لاہور ۴ را گست ۱۹۰۷ء اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمُ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتَهُ - مکان خدا مبارک کرے۔آمین۔نام بہت موزون ہے۔ایک روپیہ آپ کا پہنچ گیا ہے۔والسلام مرز اغلام احمد عفی عنہ