ذکر حبیب

by Other Authors

Page 282 of 381

ذکر حبیب — Page 282

282 میں نے روٹی دے دی۔تب ہم نے اُس کے خوف سے مکان بدل لیا‘ تو وہ چیل وہاں بھی آگئی۔اور کہنے لگی۔میں سب شہروں اور گلیوں سے واقف ہوں۔مگر تم مجھ سے نہ ڈرو تم کو کچھ نہ کہوں گی۔مجھے روٹی دے دیا کرو۔‘“ ی لڑکے کا بیان ہے۔اس کی تعبیر سے مطلع فرما دیں۔اگر غلام جیلانی والے مکان کے متعلق کچھ فیصلہ نہیں ہوا۔تو فی الحال میں وہی لے لوں۔کیونکہ اس کی ہوا اُس کی نسبت جس میں ہم رہتے ہیں بہتر معلوم ہوتی ہے۔وہ کرایہ کے متعلق تو اب تنگ نہیں کرتے۔مگر اس میں ہوا اور روشنی نہیں ہے۔جیسا حضور فرما دیں۔حضور کی جوتیوں کا غلام عاجز محمد صادق ۲۸ / مارچ ۱۹۰۳ء السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ - چیل سے مُراد تو طاعون ہی معلوم ہوتی ہے۔معتبرین نے چیل سے مراد فرشتہ ملک الموت لکھا ہے۔کہ جو شکار کر کے آسمان کی طرف اُڑ جاتا ہے۔خدا تعالیٰ خیر رکھے ایسا نہ ہو کہ قادیان میں پھر طاعون پھیل جائے۔مکان کا بدلا لینا ضروری ہے۔والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ خط نمبر ۲۲ ( کارڈ ) سمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ * نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيم محتمی عزیزی اخویم مفتی صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ۔ہدیہ مرسلہ آپ کا پہنچ گیا۔جزاکم اللہ خیر الجزاء فی الدنیا والعظمی۔۔اگر خواجہ کمال الدین صاحب ملیں۔تو آپ تا کید فرماویں کہ طہرانی صاحب کے رد میں جو اشتہار بھیجا گیا ہے۔اس کو موافقین اور مخالفین میں خوب مشہور کر دیں۔لاہور میں خوب اس کی شہرت ہو جانی چاہئیے۔طہرانی صاحب کو بطور ہد یہ سرالخلافہ بھی دے دیں۔والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ