ذکر حبیب

by Other Authors

Page 281 of 381

ذکر حبیب — Page 281

281 اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ - افسوس ہے کہ اس وقت ایسی صورت ہے کہ ان باتوں میں مجبوری ہے۔جو حصہ زمین سلطان احمد کی زمین کا ملا ہے۔بجز اس کے ملحق کرنے کے مہمانخانہ بالکل نا تمام ہے۔جو ہرگز کافی نہیں ہے اور دوسری زمین، جہاں سے لنگر خانہ اٹھایا ہے۔میر صاحب نے اپنی ضروریات کے لئے لے لی ہے۔مگر مجھے آپ کی حیرانی اور پریشانی کا بہت فکر ہے۔امید ہے کہ انشاء اللہ کوئی صورت پیدا ہو جائے گی۔آپ مطمئن رہیں۔والسلام مرزا غلام احمد عفی عنہ خط نمبر ۲۰ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ * نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمَ حضرت اقدس مرشد نا و مهدینا مسیح موعود مہدی معہود اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ - باعث حمل کچھ عرصہ سے میرے گھر میں ایسی تکلیف ہے۔کہ گھر میں کھانا تیار ہونہیں سکتا۔روٹی تو تنور پر پکوالی جاتی ہے۔مگر ہانڈی کے واسطے دقت ہے۔اس واسطے عرض پرداز ہوں۔کہ کچھ عرصہ لنگر سے سالن مرحمت فرمایا جایا کرے۔والسلام میاں نجم الدین صاحب حضور کی جوتیوں کا غلام عاجز محمد صادق ۹ فروری ۱۹۰۴ء السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ - مفتی صاحب کو دو وقت لنگر سے سالن عمدہ دے دیا کریں۔تاکید ہے۔والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ خط نمبر ۲۱ سمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ * نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمَ حضرت اقدس مرشد نا و مهدینا مسیح موعود مہدی معہود السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ۔میرے لڑکے محمد منظور نے ایک خواب دیکھا ہے کہ ایک چیل ہمارے مکان کے صحن میں بیٹھی ہے اور ایک اُس کے ساتھ اور ہے اور مجھے گیت سناتی ہے۔پھر وہ ایک کیڑا بن کر زمین میں گھس گئی۔پھر باہر کی اور مجھے پنجہ مارنا چاہا۔میں نے کہا میں تم کو روٹی دوں گا۔تب اُس نے پنجہ نہ مارا اور