ذکر حبیب — Page 283
مهر قادیان 283 ۵ فروری ۱۸۹۷ء بمقام لاہور دفتر اکونٹنٹ جنرل مہر لاہور ۶ فروری ۱۸۹۷ء بخدمت تھی اخویم مفتی محمد صاحب کے پہنچے۔خط نمبر ۲۳ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ * نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ متی اخویم مفتی محمد صادق صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ۔آپ کا چندہ جو محض محبت اللہ سے آپ نے اپنے ذمہ مقرر کیا ہوا ہے۔مجھ کو پہنچ گیا۔جزاکم اللہ خیر الجزاء تر در پیش آمدہ کے رفع سے ضرور مجھے مطلع فرما دیں کہ ڈاکٹر نے عمر کی نسبت جرح کیا تھا اُس کا تصفیہ ہو گیا ہے۔باقی خیریت ہے۔والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ ۵/ جولائی ۱۸۹۶ء بمقام لا ہور دفتر اکونٹنٹ جنرل بخدمت محبی اخویم مفتی محمد صادق صاحب کلرک خط نمبر ۲۴ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ * نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيم عزیزی اخویم مفتی صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ محبت نامہ آپ کا پہنچا۔خدا تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔اور مکروہات دین ودنیا سے بچائے۔آمین ثم آمین۔فیصلہ عمر سے خوشی ہوئی۔الحمد للہ۔آپ کے اخلاص اور محبت سے نہایت دل خوش ہے۔خدا تعالیٰ ربانی طاقت سے آپ کو بے نظیر استقامت بخشے۔والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی اللہ عنہ