ذکر حبیب

by Other Authors

Page 265 of 381

ذکر حبیب — Page 265

265 مصروف ہیں۔خدا اُن کو جزائے خیر دے۔اب خواب کی تفصیل یہ ہے کہ میں نے مفتی صاحب موصوف کو خواب میں دیکھا۔کہ نہایت روشن اور چمکتا ہوا چہرہ ہے۔اور ایک لباس فاخرہ جو سفید ہے۔پہنے ہوئے ہیں۔اور ہم دونوں ایک بگھی میں سوار ہیں۔اور وہ لیٹے ہوئے ہیں۔اور اُن کی کمر پر میں نے ہاتھ رکھا ہوا ہے۔یہ خواب ہے اور اس کی تعبیر جو خدا تعالیٰ نے میرے دل میں ڈالی ہے۔یہ ہے کہ صدق جس سے میں محبت رکھتا ہوں۔ایک چمک کے ساتھ ظاہر ہوگا۔اور جیسا کہ میں نے صادق کو دیکھا ہے۔کہ اس کا چہرہ چمکتا ہے۔اسی طرح وہ وقت قریب ہے کہ میں صادق سمجھا جاؤں گا۔اور صدق کی چمک لوگوں پر پڑے گی۔۱۹۰۴ء میں جبکہ عاجز تعلیم الاسلام ہائی سکول قادیان کا ہیڈ ماسٹر تھا۔اور مقد مہ کرم دین کے سبب سفر گورداسپور میں اکثر حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت میں حاضر رہتا تھا۔اُن ایام میں گورداسپور میں مجھے ہلکا ہلکا بخار ہونے لگا۔جو قریباً ہر وقت رہتا۔اور مقدمہ کے بعد قادیان میں جب اس بخار کا سلسلہ زیادہ شروع ہو گیا۔تو میں مدرسہ کے کام کی طرف بہت کم توجہ کر سکتا تھا۔اور اکثر مکان پر رہتا۔اور حضرت مولوی حکیم نورالدین صاحب ( خلیفہ اول رضی اللہ عنہ ) کے زیر علاج تھا۔مگر جب اُن کے علاج سے فائدہ نہ ہوا۔تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے خود بھی دوائیں دینی شروع کیں۔اور بالآخر جس دوائی سے فائدہ ہوا۔وہ ایک گولی تھی جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام خود اپنے ہاتھ سے روزانہ بنا کر مجھے بھیجا کرتے تھے۔اور باوجود میرے اصرار کے کہ مجھے نسخہ بتا دیا جائے۔نسخہ نہ بتاتے تھے۔بلکہ فرمایا کرتے تھے کہ میں خود ہی بنا کر بھیج دیا کروں گا۔اور میں لینے کے واسطے اصرار اس واسطے کرتا تھا کہ روزانہ حضرت صاحب کو گولی کے تیار کرنے کی تکلیف نہ ہو۔اور آپ کا قیمتی وقت میرے لئے خرچ نہ ہو۔بلکہ اہم دینی کاموں میں صرف ہو۔لیکن حضور از راہِ عنایت روزانہ خود ہی گولی بنا کر بھیجتے۔بعد میں معلوم ہوا کہ اس میں بھنگ، دھتورا، کونین ، کافور اور اس قسم کی دیگر ادویہ تھیں۔جواب حبّ جدید کے نام سے مشہور گولیاں قادیان کے دوائی فروشوں کے پاس ملتی ہیں۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اپنی عادت ذرہ نوازی سے عاجز راقم پر جو نظر شفقت رکھتے تھے۔اس کا ذکر حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب نے اپنی تالیف سیرت المہدی کے پیرا گراف نمبر ۲۹۸ میں کیا ہے۔اُس کو میں درج ذیل کرتا ہوں :