ذکر حبیب

by Other Authors

Page 223 of 381

ذکر حبیب — Page 223

223 سے واقفیت اور فہم ہو ، وہ عربی میں پڑھے۔“ حقہ نوشی کہ نوشی کے متعلق ذکر تھا۔فرمایا اس کا ترک اچھا ہے۔ایک بدعت ہے منہ سے بو آتی ہے۔ہمارے والد صاحب مرحوم اس کے متعلق ایک شعر اپنا بنایا ہوا پڑھا کرتے تھے۔جس سے اس کی بُرائی ظاہر ہوتی ہے۔رویائے قے ۲۶ یا ۲۷ / اگست یا اس کے قریب ایک دن حضرت نے فرمایا ”ہم نے رویا میں دیکھا ہے کہ ایک شخص نے مئے کی ہے اور اس پر کپڑا دے کر اس کو چھپاتا ہے۔“ جُھوٹی کرامتیں ایک صاحب جن کے خاندان میں پیری مریدی کا سلسلہ مدت سے چلا آتا ہے۔اور ہزاروں ان کے مُرید ہیں۔اور وہ خود بھی پیر تھے۔مگر ان سلسلوں کو ترک کر کے اس سلسلہ ا میں شامل ہیں۔اُنہوں نے حضرت کی خدمت میں عرض کیا کہ زمانہ پیری میں ہم لوگوں کی اکثر جھوٹی کرامتیں مشہور تھیں۔اور بہت لوگ ہمارے مُرید اور معتقد تھے۔میں نے ایک دفعہ اپنے بھائی سے ذکر کیا۔اور دل میں کئی بار خطرہ گذرا کہ ہمارے والد صاحب کی جو کرامتیں مشہور ہیں ، وہ بھی اسی طرح کی ہوں گی۔جس طرح کہ ہماری ہیں۔پھر ہم نے سوچا، کہ شیخ عبد القادر جیلانی اور دوسرے بزرگوں کا بھی یہی حال ہو گا۔غرض میں اسی خیال میں ترقی کرتا ہوا قریب تھا کہ رسُول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر بھی بدگمان ہو جاتا۔اور معاذ اللہ خدا تعالیٰ کا بھی انکار کر دیتا کہ خوش قسمتی سے آپ کی زیارت نصیب ہوئی۔اور حق مل گیا۔اس پر حضرت اقدس نے فرمایا کہ ” بے شک ان گدی نشینوں اور اس قسم کے پیروں کے ایمان خطرہ میں ہیں۔لیکن اس قسم کی جھوٹی کرامتیں دکھانے والے اور جھوٹی کرامتوں کے مشہور ہونے سے یہ نتیجہ نہیں نکالنا چاہیئے کہ سب جھوٹے ہی ہیں۔اور تمام سلسلہ اولیاء کا اور بزرگانِ دین کا سب مکاری اور فریب پر مبنی تھا۔بلکہ ان جھوٹے ولیوں کا وجود اس بات کا ثبوت ہے کہ دُنیا میں بچے ولی بھی ضرور ہیں۔کیونکہ جب تک کوئی سچی بات نہ ہو۔تب تک جھوٹی بات نہیں بنائی جاتی۔مثلاً اگر دنیا میں سچا اور اصل سونا نہ ہوتا۔تو کیمیا گر کبھی