ذکر حبیب

by Other Authors

Page 222 of 381

ذکر حبیب — Page 222

222 رسُول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ بھی ایک لیلۃ القدر تھا۔یعنی سخت جہالت اور بے ایمانی کی تاریکی کے بعد وہ زمانہ آیا۔جبکہ ملائکہ کا نزول ہوا۔کیونکہ نبی دنیا میں اکیلا نہیں آتا۔بلکہ اُس کے ساتھ لاکھوں کروڑوں ملائکہ کا لشکر ہوتا ہے جو ملائک اپنے اپنے کام میں لگ جاتے ہیں۔اور لوگوں کے دلوں کو نیکی کی طرف کھینچتے ہیں۔سوم لیلۃ القدر انسان کے لئے اس کا وقت اصفی ہے۔تمام وقت یکساں نہیں ہوتے۔بعض وقت رسُول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عائشہ کو کہتے۔کہ ارحنا یا عائشہ۔یعنی اے عائشہ مجھ کو راحت و خوشی پہنچا۔اور بعض وقت آپ بالکل دُعاء میں مصروف ہوتے۔جیسا کہ سعدیؒ نے کہا ہے۔وقت چنیں بودے کہ بجبرئیل و میکائیل پر داختے و دیگر وقت با حفصہ وزینب در ساختے۔جتنا جتنا وقت اِنسان خدا کے قریب آتا ہے۔یہ وقت اسے زیادہ میسر آتا ہے۔چوتھی شرط یہ ہے کہ پوری مدت دعا کی حاصل ہو۔یہاں تک خواب یا وحی سے اللہ تعالیٰ خبر دے۔محبت وا خلاص والے کو جلدی نہیں چاہئیے۔بلکہ صبر کے ساتھ انتظار کرنا چاہیئے۔(۱۱) ڈائری حضرت امام آخرالزمان علیہ السلام مخالفین کے اقسام ۲۸ / اگست ۱۹۰۱ء کی صبح کو حضرت نے فرمایا کہ ہمارے مخالف دو قسم کے لوگ ہیں۔ایک تو مسلمان مملا مولوی وغیرہ۔دوسرے عیسائی انگریز۔دونوں اس مخالفت میں اور اسلام پر نا جائز حملے کرنے میں زیادتی کرتے ہیں۔آج ہمیں ان دونوں قوموں کے متعلق ایک نظارہ دکھایا گیا اور الہام کی صورت پیدا ہوئی۔مگر اچھی طرح یاد نہیں رہا۔انگریزوں وغیرہ کے متعلق اس طرح سے تھا کہ اُن میں بہت لوگ ہیں ، جو سچائی کی قدر کریں گے۔اور ملا مولویوں وغیرہ کے متعلق یہ تھا کہ اُن میں سے اکثر کی قوت مسلوب ہو گئی ہے۔“ دُعاء میں رقت آمیز الفاظ دُعاء کے متعلق ذکر تھا۔فرمایا۔دُعاء کے لئے رقت والے الفاظ تلاش کرنے چاہئیں۔یہ مناسب نہیں کہ انسان مسنون دُعاؤں کے ایسے پیچھے پڑے کہ ان کو جنتر منتر کی طرح پڑھتا رہے۔اور حقیقت کو نہ پہچانے۔اتباع سنت ضروری ہے مگر تلاش رقت بھی اتباع سنت ہے۔اپنی زبان میں جس کو تم خوب سمجھتے ہو ، دعا کرو۔تا کہ دعا میں جوش پیدا ہو۔الفاظ پرست مخذول ہوتا ہے۔حقیقت پرست بننا چاہیے۔مسنوں دُعاؤں کو بھی برکت کے لئے پڑھنا چاہئیے۔مگر حقیقت کو پاؤ۔ہاں جس کو زبان عربی