ذکر حبیب

by Other Authors

Page 224 of 381

ذکر حبیب — Page 224

224 جُھوٹا سونا نہ بنا تا۔اگر بچے ہیرے اور موتی کانوں سے نہ نکلتے۔تو جھوٹے ہیرے اور موتی بنانے کا خیال کسی کو نہ پیدا ہوتا۔ان جھوٹوں کا ہونا خود اس بات کی دلیل ہے کہ بچے ضرور ہیں۔خدائی تلوار و الا الهام ۲ ستمبر ۱۹۰۱ء۔فرمایا۔آج ہم نے رویاء میں دیکھا کہ اللہ تعالیٰ کا دربار ہے اور ایک مجمع ہے۔اور اس میں تلواروں کا ذکر ہو رہا ہے۔تو میں نے اللہ تعالیٰ کو مخاطب کر کے کہا کہ سب سے بہتر اور تیز تلوار وہ تلوار ہے۔جو تیری تلوار میرے پاس ہے۔اس کے بعد ہماری آنکھ کھل گئی۔اور پھر ہم نہیں سوئے۔کیونکہ لکھا ہے کہ جب مبشر خواب دیکھو ، تو اس کے بعد جہاں تک ہو سکے نہیں سونا چاہئیے 66 اور تلوار سے مراد یہی حربہ ہے جو کہ ہم اس وقت اپنے مخالفوں پر چلا رہے ہیں جو آسمانی حربہ ہے۔“ فلسفی اور نبی میں فرق فرمایا : ” فلسفی میں اور نبی میں یہ فرق ہے۔کہ فلسفی کہتا ہے، کہ خدا ہونا چاہیئے۔نبی کہتا ہے، 66 خُدا ہے، فلسفی کہتا ہے، کہ دلائل ایسے موجود ہیں کہ خدا کا وجو دضرور ہونا چاہئیے۔نبی کہتا ہے کہ میں نے خود خُدا سے کلام کیا ہے اور مجھے اُس نے بھیجا ہے اور میں اس کی طرف سے اس کو دیکھ کر آیا ہوں۔“ (۱۲) ڈائری حضرت امام ہمام علیہ الصلوۃ والسلام فتحیابی کی چابی ستمبر ۱۹۰۱ء۔نبی بخش بٹالوی کا ذکر آیا کہ اُس نے مصلح ہونے کا دعویٰ کیا۔اور ایک اخبار نکالنے کا ارادہ کیا ہے۔اس پر حضرت اقدس نے فرمایا ” بعض لوگ انبیاء اور مرسلین من اللہ کی کامیابیوں کو دیکھ کر یہ خیال کرتے ہیں کہ شاید ان لوگوں کی کامیابی بسبب اُن کی لفاظیوں اور قوت بیانیوں اور فصاحتوں اور بلاغتوں کے ہے آؤ ہم بھی ایسا ہی کریں۔اور اپنا سلسلہ جما لیں۔مگر وہ لوگ غلطی کھاتے ہیں۔انبیاء کی کامیابی بسبب اس تعلق کے ہوتی ہے۔جو ان کو خدا کے ساتھ ہوتا ہے۔آدم سے لے کر آج تک کسی کو تقویٰ کے سوا فتح نہیں ہوئی۔فتح کی کنجی خدا کے ہاتھ میں ہے۔فتح صرف اسی کو ہو سکتی ہے جس کا قدم تقویٰ میں سب سے بڑھ کر ہے۔تقویٰ کا پو دا قائم ہو جائے۔تو اس کے ساتھ زمین و آسمان الٹ سکتے ہیں۔