ذکر حبیب — Page 194
194 کان میں طنین ہوتا ہے۔گولیوں کا کھانا اگر مناسب ہو، تو ارسال فرمائیں حضوڑا کو بار بار تکلیف دیتے بھی شرم آتی ہے۔اگر مناسب ہو، تو اس کا نسخہ تحریر فرما ئیں۔میں خود بنالوں۔والسلام حضور کی جوتیوں کا غلام۔محمد صادق عفا اللہ عنہ ۱۸۔جنوری ۱۹۰۵ء جواب السَّلامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ نبوت کوئی کام نہیں۔یہ لکھ دیں کہ فرقہ احمد یہ جو تین لاکھ کے قریب ہے۔اس کے پیشوا اور امام ہیں۔اصلاح قوم کام ہے۔غلام احمد عفی عنہ پس میں نے اُس فارم پر حضرت کا نام یوں لکھا۔National Reformation and leadership of Ahmadiyya (300,000 members۔) پورانی نوٹ بک ۱۹۰۵ء فرمایا ”آج کل کے مسلمان عیسی کو امتی بنانا چاہتے ہیں۔اور ہم ساری اُمت کو عیسی بنانا ساری اُمت عیسی بن جائے چاہتے ہیں۔یہی فرق ہم میں اور اُن میں ہے پورائی نوٹ بک ستمبر، اکتوبر ۱۹۰۵ء تکرار فرمایا ” بعض لوگ طعن کرتے ہیں۔کہ میری تحریر میں تکرار ہوتا ہے۔جو بات میں ایک دفعہ لکھ چکا ہوتا ہوں وہی پھر لکھ دیتا ہوں۔اور لوگ خیال کرتے ہیں کہ شاید میں بھول گیا ہوں۔اس واسطے دوبارہ لکھ دیتا ہوں۔مگر اصل بات یہ ہے کہ میں تو نہیں بھولتا ، مجھے یہ خیال ہوتا ہے کہ پڑھنے والا نوٹ : ایک دفعہ میں بیمار ہو گیا تھا۔معدہ میں کچھ خرابی تھی۔بخار ہو جاتا تھا۔حضرت صاحب (مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ) ایک نسخہ کے تازہ اجزاء ہر روز منگوا کر ایک گولی اپنے دست مبارک سے بنا کر مجھے بھتیجے تھے۔اس سے اللہ تعالیٰ نے مجھے شفاء دی۔اس کے اجزاء مجھے اس وقت معلوم نہ تھے۔بعد میں حضرت صاحب نے مجھے بتلا دیے تھے۔(صادق)