ذکر حبیب

by Other Authors

Page 193 of 381

ذکر حبیب — Page 193

193 66 فرمایا تکمیل نفس کی ضرورت ہے۔ہمت کر کے انسان سب کچھ کر لیتا ہے۔“ روزه فرمایا ”میں بچپن سے روزے رکھنے کا عادی ہوں۔ایک دفعہ بچپن میں روزہ رکھا۔بیمار ہو گیا۔مگر اس کے بعد ۲۹ روزے پورے رکھے۔تکلیف نہیں ہوئی۔تب میرے لئے خوشی کی عید تھی۔روزے کے خاص برکات ہوتے ہیں۔جیسا کہ ہر میوے میں جُدا ذائقہ ہے۔ایسا ہی ہر عبادت میں جد الذت ہے۔ان عبادات میں روحانیت ہے۔جس کو انسان بیان نہیں کر سکتا۔اگر شوق ہو، تو آلام اور تکلیف کم ہو جاتی ہے۔چاہیے کہ عبادت میں انسان کی روح نہایت درجہ رقیق ہو کر پانی کی طرح بہ کر خدا سے جاملے“ جماعت کی ترقی فرمایا ” ہماری جماعت کو چاہیے کہ نیکی میں فرشتوں کی طرح ہو جائے۔خدا نے اُن کے لئے ترقی کے بہت سے سامان رکھے ہیں۔اور وعدہ کیا ہے کہ جاعل الذین اتبعوك فوق الذين كفروا الى يوم القيامة - سب سے بہتر یہ جماعت ہے، جس نے ہم کو دیکھا۔اور ہماری باتوں کوسُنا۔خدا کی طرف رجوع کر کے کوئی شخص ذلیل نہیں ہوتا۔بدکاروں کی گالیاں تمہارے لئے کسی ذلت کا موجب نہیں۔جو شخص سچے دل سے خدا کی طرف آتا ہے۔وہی حقیقی عزت حاصل کرتا ہے۔“ مسیح موعود کا کام کیا تھا ۱۸ / جنوری ۱۹۰۵ء کو جبکہ میں قادیان کے ہائی سکول میں ہیڈ ماسٹر تھا۔میں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت بابرکت میں ایک رقعہ لکھا تھا۔جس کا اصل بمعہ جواب درج کرنا مناسب ہے۔امید ہے کہ ناظرین کی دلچسپی کا موجب ہوگا۔رقعہ بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ * نَحْمدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيم حضرت اقدس مُرشد نا و مهدینا مسیح موعود السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ صاحبزادہ میاں محمود احمد کا نام برائے امتحان (مڈل ) آج ارسال کیا جائے گا۔جس فارم کی خانہ پری کرنی ہے۔اس میں ایک خانہ ہے۔کہ اس لڑکے کا باپ کیا کام کرتا ہے۔میں نے وہاں لفظ نبوت لکھا ہے۔