ذکر حبیب

by Other Authors

Page 195 of 381

ذکر حبیب — Page 195

195 بُھول گیا ہو گا۔اس واسطے پھر لکھ دیتا ہوں۔“ فرمایا کرتے تھے استخارہ جائز ہے۔استخارہ کے معنے خدا سے خبر طلب کرنا۔اور استخارہ کے معنے کسی کام میں برکت اور خیر طلب کرنا۔“ پورانی نوٹ بک ۱۹۰۵ء زیارت قبور فرمایا ” زیارت قبور میں بھی ثواب ہے۔اس سے انسان کو اپنا آخری مقام یاد آ جاتا ہے۔چاہئیے کہ انسان اپنے لئے بھی خدا سے دُعا کرے۔اور اہل قبر کے واسطے بھی خدا سے دعا کرے۔انسان زندہ ہو، یا مر وہ ہر حال میں دُعاء کا محتاج ہے۔درود شریف جو رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر پڑھا جاتا ہے۔یہ بھی ایک قسم کی دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ پر اپنی برکات نازل کرے اور اپنی رحمتیں بھیجے۔قبور کے دیکھنے سے انسان کا دل نرم ہوتا۔اور اپنا انجام یاد آ جاتا ہے۔“ پورانی نوٹ بک اگست ستمبر ۱۹۰۵ء مضمون خط سے خبر " ۳۰ ستمبر ۱۹۰۵ ء فرمایا "کل اچانک میری زبان پر جاری ہوا۔سینتالیس برس کی عمر " إِنَّا لله وانا اليه راجعون۔مجھے مولوی عبد الکریم صاحب کا خیال ہوا۔اور ان کے متعلق ہوا۔مگر آج ہی ایک شخص کا خط آیا ہے۔وہ لکھتا ہے کہ ” میری بُری عادتیں اب تک دُور نہیں ہوئیں۔۴۷ برس کی عمر ہے۔انا لله و انا اليه راجعون فرمایا ” میرا تجربہ ہے۔بعض دفعہ کسی آنے والے کے خط کے مضمون سے پہلے ہی بذریعہ الہام اطلاع ہو جاتی ہے۔“ "❝ سب اللہ کے ہاتھ میں ۱۸ ستمبر ۱۹۰۵ء۔فرمایا۔اللہ تعالیٰ کے کارخانہ میں کسی کا دخل نہیں۔چاہے تو لکھ سے فائدہ پہنچا دے۔چاہے تو لاکھ سے بھی کچھ حاصل نہ ہو۔“ تنکا