ذکر حبیب

by Other Authors

Page 148 of 381

ذکر حبیب — Page 148

148 رہ گئے ہیں کیونکہ اُن کو بہت لمبا عرصہ گذر گیا ہے اور اُن پر تاریخی شہادتیں اب پوری طرح ثابت نہیں ہو سکتیں اور ان کی کتابوں میں بھی کمی بیشی ہو چکی ہے۔اس واسطے اللہ تعالیٰ اب نئے سرے سے اسلام کی تائید میں بلکہ تمام انبیاء کی صداقت کے ثبوت میں نشانات اور خوارق دکھا رہا ہے کیونکہ خبر معائنہ کے برابر نہیں ہوتی۔سُنی ہوئی بات کسی واقعہ صحیحہ کی برابری نہیں کرسکتی۔اللہ تعالی تازہ نشانات دکھلا رہا ہے تا کہ لوگوں میں تضرع اور ابتہال پیدا ہو اور اُن کے ایمان کو ایک نئی زندگی حاصل ہو۔(۲۸) دو ضلعیں فرمایا کرتے۔میں دو مصالحتیں لے کر آیا ہوں۔ایک اندرونی دوسری بیرونی۔بیرونی مصالحت اس طرح کہ اب دین کے واسطے غیر قوموں کے ساتھ جنگ و جہاد کی ضرورت نہیں رہی۔دلائل عقلیہ اور نشانات سماوی کے ساتھ صداقت اسلام کو دنیا کے سامنے پیش کیا جا رہا ہے۔اندرونی مصالحت کہ مسلمانوں کے مختلف فرقوں کو ایک جگہ جمع کیا جائے۔اسی کے متعلق مجھے الہام ہوا۔يـضـع الـحـرب و يصالح الناس۔یعنی ایک طرف تو جنگ و جدال اور حرب کو اُٹھا دے گا اور دوسری طرف اندرونی طور پر مصالحت کر دے گا۔اسی واسطے میرا نام سلمان رکھا گیا ہے جس کے معنے ہیں دو محیں اور لکھا ہے کہ مسیح موعود حسن المشرب ہوگا کیونکہ حضرت حسن رضی اللہ عنہ میں بھی دو صحیں تھیں۔ایک صلح تو انہوں نے حضرت معاویہ کے ساتھ کر لی اور دوسری صحابہ کی باہم صلح کرادی۔" (۲۹) مرشد و مرید فرمایا کرتے تھے مرشد کے ساتھ مرید کا تعلق ایسا ہونا چاہیے۔جیسا کہ مرد کے ساتھ عورت کا تعلق ہوتا ہے کہ مرید مرشد کے کسی حکم کا انکار نہ کرے اور اس کی دلیل نہ پوچھے۔دل کی پاکیزگی حاصل نہیں ہو سکتی۔جب تک کہ انسان منہاج نبوت پر آئے ہوئے کسی پاک انسان کی صحبت میں نہ بیٹھے۔پیغمبر الوہیت کے مظہر اور خدا نما ہوتے ہیں۔پھر سچا مسلمان اور معتقد وہ ہے جو پیغمبروں کا مظہر ہے۔“ (۳۰) شانِ محمد فرمایا کرتے تھے میرا مذہب یہ ہے کہ اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو الگ کر دیا